سوشل میڈیا٬ پاکستانی ڈیم فنڈ اور مفت کا ثواب

اس وقت شاید ہی کوئی ایسا پاکستانی شہری ہو جو پاکستان میں تعمیر کیے جانے والے ڈیم کے لیے قائم کیے جانے والے فنڈز سے ناواقف ہو- اور یہ بھی ایک حقیقت ہے سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کیے جانے والے اس فنڈ میں پاکستانی شہریوں نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیموں کی تعمیر کے لیے اب تک کروڑوں روپے عطیہ دیا۔ لیکن کچھ رقوم یا عطیات ایسے بھی ہیں جن کا حقیقت سے دور کا واسطہ نہیں ہے- یہ بھاری مگر جعلی عطیات صرف سوشل میڈیا پر مختلف مشہور شخصیات کے ناموں سے منسوب خبروں کی صورت میں گردش کرتے دکھائی دیتے ہیں-
 

image
پاکستانی نژاد امریکی تاجر شاہد خان جو کہ پاکستان کی امیر ترین شخصیت بھی ہیں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پاکستانی ڈیم کے لیے 1 بلین ڈالر کا عطیہ دینے کی خبر وائرل ہوئی- اس خبر کی بعد میں شاہد خان کی جانب سے تردید کی گئی کہ “ میں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا“ - تھوڑا رک جاتے مفت کا ثواب مل رہا تھا-
 
image
سوشل میڈیا پر ایسی ہی ایک جھوٹی خبر سابق صدر پرویز مشرف کے حوالے سے بھی سامنے آئی جس میں انہوں نے اپنی برطانیہ اور دبئی کی جائیداد فروخت کر کے پاکستانی ڈیم کے لیے عطیہ دینے کی بات کی- خبر کی حقیقت جاننے تک تو ہماری آنکھوں میں آنسو رہے-
 
image
ایسے میں انجلینا جولی بھی کیوں پیچھے رہتی ہیں؟ آخر وہ بھی پاکستانی عوام کی خیر خواہ ہیں- سوشل میڈیا پر ان کے نام سے بھی فنڈ کے لیے عطیہ دینے کے حوالے سے ایک جھوٹی خبر چلائی گئی-
 
image
اسی طرح کرسٹینو رونالڈو کو بھی پاکستان میں موجود اپنے پرستاروں کا خیال آگیا اور انہوں نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستانی ڈیم کے لیے ایک بھاری رقم عطیہ کرنے کا اعلان کرڈالا- بس اب آپ سے راز رکھیے کیونکہ یہ بات صرف سوشل میڈیا کو ہی معلوم ہے یہاں تک کہ خود کرسٹینو رونالڈو کو بھی نہیں-
 
image
بھارت نے چاہے ہمارا پانی روک رکھا ہو لیکن بھارتی شہری ہمارے لیے پانی ضرور ذخیرہ کر رہے ہیں- جی ہاں سوشل میڈیا پر تو مسٹر بجاج کی جانب سے بھی پاکستانی ڈیم کے لیے عطیہ دینے کی جھوٹی خبریں وائرل ہوتی رہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

So somehow, social media managed to report to the layman of Pakistan that Shahid Khan, a Jaguar owner donated $1 billion to PM’s dam fund! He must be feeling proud of himself all this time after donating such a humongous amount. So much sawab he must have earned! May Allah give him ajar for this great act of kindness!