گنز اینڈ روزز (قسط ٣٥)

میں یہاں کا فوڈ ڈائریکٹر ہوں،،،آپ کا ریسٹورنٹ بہت اَن ہائیجینک ہےآئی ہیو ٹو سیلڈ
اٹ،،،اینڈ فائنڈ یو،،،!!

مینیجر کے چہرے پر ہوائیاں اڑنے لگیں،،،وہ ہکلا کر بولا،،،سر آپ کو کوئی کنفیوژن ہوا
ہے ایسا کچھ نہیں ہے،،،وی آر سو سٹرکٹ آباؤٹ اوور پالیسی،،،!!

اچھا اگر ایسا ہے تو آج دال فرائی بنادو ڈونگا بھر کے،،مینیجر سر ہلاکر اندر غائب ہوگیا
رانا نے آفندی کو حیران کن نظروں سے دیکھا،،،
آفندی مسکرا کر بولا،،،پاکستانی ہوں ،،،وہ بھی،،،آفندی نے میجنگ کی طرف دیکھا،،،
اور باقی الفاظ اپنے اندر ہی جذب کرلیے،،،بندہ بھوکا ہو تو کچھ بھی بن سکتا ہے،،،!!!
رانا نے ناک سکوڑ کر کہا،،،

آفندی نے رانا کو نظرانداز کر دیا،،،مس میجنگ،،،وٹ یو ڈو،،،ٹیل می وٹ آئی ڈونٹ نو
اباؤٹ یو،،،

رانا نے سوالیہ نظروں سے آفندی کی طرف دیکھا اسے آفندی پر غصہ آنے لگا،،،،وہ اتنی
معصوم سی لڑکی کو حیران پریشان کیے جارہا تھا،،،
آپ بتا دیجئے آپ فوڈ ڈائریکٹر ہی ہو،،،یا کوئی اور ہو،،؟؟آفندی مسکرا کر بولا،،،میں اس
گدھے کا باس ہوں۔

رانا نے آفندی کو اپنی شخصیت کو تہس نہس کرتے دیکھا،،،تو بیچ میں ہی بول پڑا،،،مس
لی،،،بی،،،سی جو بھی ہیں آپ،،،آپ انہیں چھوڑئیے مجھ سے بات کیجئے،،،بتا دیجئے کہ
آپ اصل میں کون ہیں،،،
ویسے تو میری رائے میں لڑکی بس لڑکی ہی ہوتی ہے،،،وہ ماں ہوتی ہے بہن ہوتی ہے،،،
چانس لگ جائے تو بیوی بھی بن سکتی ہے،،،ورنہ،،،

میجنگ سکون سے بولی،،،میں چائنہ کی سیکرٹ سروس کے لیے کام کرتی ہوں،،،چھ دن
پہلے ہی پاکستان آئی ہوں،،،میں اردو،،،انگلش،،،فرنچ بھی بول سکتی ہوں،،،

آپکو خدشہ ہے کہ کچھ گروپ جن کو ویسٹ اور ہمارے ایسٹ کی مدد حاصل ہے،،،وہ
پاک چائنہ دوستی کو نقصان پہنچانے کے لیے چائنیز سفیر کو ٹارگٹ کرسکتے ہیں،آپ نے
حال ہی میں ایسے ایک گروپ کو پیرس میں ختم کیا ہے،،آپ کا ایک اور ساتھی بھی ہے
جو بیجنگ پولیس میں ہے،،،یہاں آپ سے ملنے آنےوالا ہے،،،!

آپ کے پاس پاکستان میں موجود تین گروپس کی مکمل انفارمیشن ہے،،،مگر مس میں
آپ کو بتا دیتا ہوں حملہ کرنے والے کوئی اورہی ہیں،،،ان میں سے کوئی ایک بھی نہیں،،،!

میں آپکو یہ بھی بتاسکتا ہوں کہ آپ کو می ٦نے مس گائیڈ کرنے کےلیے ان گروپس کی
معلومات دیں ہیں،،وہ انڈین ایجنسی را نے لانچ کیا تھا،،چائنیز ایجنٹ کی آنکھیں پھٹی کی
پھٹی رہ گئیں،،،

رانا اس کی حالت دیکھ کر بہت محظوظ ہورہا تھا،،،اس نے پانی کا گلاس بھر کر چائنیز
لڑکی کو دیا،،،،(جاری)
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1194439 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.