دنیا کے طاقتور پاسپورٹ بمقابلہ پاکستانی پاسپورٹ

دنیا کے چند پاسپورٹ ایسے ہیں جو دیگر پاسپورٹ کے مقابلے میں بہت زیادہ آزادانہ سفر کی پیشکش کرتے ہیں- 9 اکتوبر 2018 کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں پتہ چلتا ہے کہ دنیا کی کتنی سرحدوں کو صرف چند سفری دستاویزات کے ذریعے ہی پار کیا جاسکتا ہے-
 

image

Henley Passport Index کے مطابق جاپان کا پاسپورٹ اس وقت دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ ہے- جاپانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد دنیا کا 190 ممالک میں بغیر ویزے کے داخلے کی اجازت رکھتے ہیں- ویزہ فری انٹری کی سہولت رکھنے والے ممالک کے حوالے سے یہ فہرست عالمی شہریت اور رہائشی مشاورتی فرم Henley & PartnersCitizens کی مرتب کردہ ہے-

رواں ماہ کے آغاز میں میانمار میں بغیر ویزہ داخل ہونے کی اجازت کے بعد اب جاپانی شہری دنیا کے 190 ممالک میں بغیر ویزے کے داخلے کی اجازت یا ویزا آن آرائیول (visa-on-arrival) کی سہولت رکھتے ہیں- ویزا آن آرائیول یعنی کہ ان شہریوں کے متعلقہ ممالک ایئرپورٹس پر انٹری ویزاجاری کردیا جاتا ہے- اس کے بعد دوسرے نمبر پر سنگاپور ہے جس کے شہریوں کو 189 ممالک میں جانے کے لیے پہلے سے ویزہ حاصل کرنے ضرورت نہیں-

سال 2018 کے آغاز میں جرمنی اس فہرست میں پہلے نمبر پر تھا لیکن اب 188 ممالک میں ویزہ فری انٹری کی سہولت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اس کا جنوبی کوریا اور فرانس کے ساتھ سخت مقابلہ ہے- ان دونوں ممالک کے شہریوں کو بھی 188 ممالک میں بغیر ویزے کے داخلے کی اجازت ہے-
 

image


ازبکستان نے 5 اکتوبر کو فرانسیسی شہریوں کو بغیر ویزے کے داخلے کی اجازت دی ہے- اس سے قبل فروری میں ازبکستان نے یہی سہولت جاپان اور سنگاپور کے شہریوں کو بھی فراہم کر چکا ہے-

1 اکتوبر کو جنوبی کوریا نے میانمار سے بغیر ویزے داخلے کی اجازت سہولت حاصل کی جبکہ پیراگوئے نے سال 2017 میں سنگاپور کا پاسپورٹ رکھنے والے افراد پر سے ویزہ حاصل کرنے کی شرط کو ختم کیا-

Movers and shakers
امریکہ اور برطانیہ 186 ممالک میں داخلے کے لیے بغیر ویزہ یا ویزہ آن آرائیول کی سہولت کے ساتھ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں- کہ گزشتہ ماہ تائیوان کی جانب سے روسی شہریوں کے لیے ویزے کی شرط ختم کیے جانے کے باوجود روس اس وقت 47 ویں نمبر پر ہے-

متحدہ عرب امارات نے دس سالوں میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے- یہ ملک سال 2006 میں 62 ویں نمبر پر تھا لیکن اب یہ 21ویں نمبر پر آچکا ہے- حال ہی میں متحدہ عرب امارات اور روس کے درمیان ویزہ فری انٹری کے حوالے سے معاہدہ طے پایا ہے جس پر عملدرآمد آنے والے چند ماہ کے دوران ہوگا-

چین نے حال ہی سینٹ لوسیا اور میانمار میں بغیر ویزے کے داخلے کی سہولت حاصل کی ہے اور اب یہ 71ویں نمبر پر ہے- سال 2017 سے اب تک چین 14 درجے اوپر آیا ہے-
 

image


Henley Passport Index power ranking
جاپان - 190 ممالک
سنگاپور - 189 ممالک
جرمنی٬ فرانس٬ جنوبی کوریا - 188 ممالک
ڈنمارک٬ اٹلی٬ فن لینڈ٬ سوئیڈن اور اسپین - 187 ممالک
ناروے٬ برطانیہ٬ آسٹریا٬ لکسمبرگ٬ نیدر لینڈ٬ پرتگال اور امریکہ - 186 ممالک
بیلجیم٬ سوئزرلینڈ٬ آئرلینڈ اور کینیڈا - 185 ممالک
آسٹریلیا٬ یونان اور مالٹا - 183 ممالک
نیوزی لینڈ اور چیک ری پبلک - 182 ممالک
آئس لینڈ - 181 ممالک
ہنگری٬ سلوینیہ اور ملائیشیا - 180 ممالک

So which passports offer the least mobility
اس فہرست میں سب سے کم درجہ پر افغانستان اور عراق ہیں٬ ان دونوں ممالک کے شہریوں کو صرف 30 ممالک میں بغیر ویزے کے داخلے یا ویزہ آن آرائیول کی سہولت میسر ہے- ان سے ایک درجہ اوپر شام اور صومالیہ ہیں جن کے شہری 32 ممالک میں بغیر ویزے کے داخلے کی اجازت رکھتے ہیں- اگر پاکستان کی بات کی جائے تو پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے بھی دنیا کے صرف 33 ممالک میں بغیر ویزے کے داخل ہوسکتے ہیں یا یوں کہہ لیں کہ صرف 33 ممالک ہی ایسے ہیں جو ہمیں یہ سہولت فراہم کرتے ہیں-

پاکستانیوں کو ویزہ آن آرائیول کی سہولت فراہم کرنے والے 33 ممالک کی فہرست:
کمبوڈیا
مالدیپ
نیپال
Timor-Leste
بینن
cape verde islands
کمورس جزائر
ڈی جبوٹی
Guinea-Bissau
کینیا
مڈغاسکر
موریطانیہ
موزمبیق
روانڈہ
Seychelles
صومالیہ
تنزانیہ
ٹوگو
یوگینڈا
کُک جزائر
مکرونیشیا
Niue
پالاؤ جزائر
Samoa
Tuvalu
Vanuatu
ڈومینیکا
ہیٹی
Montserrat
st. vincent and the grenadines
Trinidad and Tobago
بولیویا
قطر
 

image

یہ فہرست بین الاقوامی ائیر ٹرانسپورٹ (IATA) کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے- اور اسے پورے سال ویزہ پالیسیوں میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے-
 

image
YOU MAY ALSO LIKE:

There are few things more liberating than travel -- although some passports offer more freedom than others. A new report published October 9, 2018, reveals just how many borders some travel documents can cross.