توند اور پھولتا چہرہ٬ 7 عادتیں فوراً چھوڑ دیں

ہمیں اپنی صحت سے متعلق پریشانی اس وقت لاحق ہونے لگتی ہے جب دوست احباب بڑھتی توند یا پھولتے چہرے کی جانب اشارہ کرتے ہیں اور 'آزمودہ' نسخے بتاتے ہیں۔ اشارہ ملنے کی دیر ہوتی ہے کہ ڈائٹ کے نام پر سب سے پہلے ناشتے کو خیرباد کہہ دیا جاتا ہے، بھوک لگنے پر سوڈا، کینڈی یا کافی نوش کی جاتی ہے، ڈان کے توسط سے ایسی تمام مضر صحت عادتوں کی فہرست ملاحظہ فرمائیں، جنہیں اگر اپ نے نہیں چھوڑا تو فوراً چھوڑ دیں۔
 

image

فائبر اور شوگر
خوراک میں فائبر اور نمک کم ہو تو یہ جسم میں موٹاپے کا باعث بنتا ہے لیکن اگر آپ دن میں 5 سے 6 مرتبہ محدود مگر زیادہ فائبر والے اجزا کی خوراک اپنے استعمال میں رکھیں تو کم کھایا جائے گا اور کیلوریز بھی زیادہ جلیں گی۔ زیادہ فائبر والی خوراک میں پھل، سبزیاں، اخروٹ، گندم وغیرہ شامل ہیں۔

بھوک سے چھٹکارہ
آپ نے دیکھا ہوگا کہ جو لوگ ڈائٹ کے نام پر گھنٹوں بھوک برداشت کرتے وہ زیادہ کھاتے ہیں، دراصل 8 سے 10 گھنٹے تک کھانا ترک کرنے کی عادات مناسب نہیں کیونکہ جسم کو خوراک درکار ہوتی ہے جو آپ ڈائٹ کے نام پر قربان کردیتے ہیں، خیال رہے زیادہ کھانا کھانے سے جسم توانائی حاصل نہیں کرپاتا۔

کیا کھائیں؟
ڈائٹ کرنے والے بے شمار لوگ یہ جاننے میں دلچسپی نہیں رکھتے کہ وہ روزانہ کتنی کیلوریز اور فیٹس خوراک کا حصہ ہونا چاہیے، ایسے لوگوں کی زیادہ تر تعداد ریسٹورانٹس میں نظر آتی ہے، جہاں وہ بہت زیادہ چنک فوڈ کا استعمال کرتے ہیں، واضح رہے کہ جسم میں حد سے زیادہ کیلوریز موٹاپے کا باعث بنتی ہیں۔
 

image


چینی یا سفید شکر، سفید آٹا
چینی یا سفید شکر کا زیادہ استعمال بلڈ میں شوگر کا باعث بنتا ہے اور ہمارا نظام ہاضمہ تبدیل ہوجاتا ہے، اگر آپ کی خوراک میں سفید آٹا اور چینی کی مصنوعات زیادہ ہیں تو اسے فوری ترک کردیں کیونکہ یہ تمام اجزا ہضم ہونے میں بہت وقت لیتے ہیں اور وزن میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔

بسیار خوری
اگر آپ کا خیال ہے کہ ہمارا پیٹ ہمیں بتاتا ہے کہ بس اس سے زیادہ نہیں کھانا، تو آپ غلط فہمی کا شکار ہیں، دراصل جب ہم کھانا کھانا شروع کرتے ہیں تو 20 منٹ بعد ہی ہمارا دماغ ہمارے جسم کو سگنل دیتا ہے کہ بہت کھالیا، اس ضمن میں قابل ذکر بات یہ ہے کہ پرسکون ماحول میں خوراک لینے سے بسیار خوری سے بچا جاسکتا ہے۔
 

image


ورزش سے روپوشی
چہل قدمی اور ورزش سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور جو کچھ ہم کھاتے ہیں اسے ہضم کرنا بھی آسان ہوجاتا ہے، اگر آپ سمجھتے ہیں چہل قدمی سے تھکن غالب آجائے گی تو یہ خیال محض سستی کی علامت ہے۔

پانی کا مطلب پانی
پانی دماغ اور جسم کو فعال رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، جسم کو چربی ذائل کرنے کے لیے روزانہ 8 گلاس پانی درکار ہوتا ہے، پانی سے مراد سوڈا یا کافی نہیں بلکہ پانی ہے۔
 

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

When you're working long hours on the computer, running from one business lunch to the next and traveling nonstop, your diet and fitness goals sometimes get derailed in ways you don't even think about.