اونٹ رے اونٹ تیری کون سی کل سیدھی؟

وہ تو اچھا ہوا، بلکہ بہت اچھا کہ ریموٹ کنٹرول ایجاد ہو گیا، اگر نہ ہو تا تو کیا ہوتا؟ ھم کیا کرتے؟

ورزش کرتی ہوئی لڑکیوں کو جانچتے ، پھولے ہوئے پیٹ کے ساتھ خواتین کو دیکھتے ، اچھل کود کرتے ہوئے لڑکیوں اور لڑکوں کو تکتے ، گندے واش رومز کا معائنہ کرتے ،اور بھی نہ جانے کیا کچھ سہتے، جس سے معلومات میں اضافہ ہوتا یا نا ہوتا مگر ایمان ضرور خراب ہوتا! میڈیا ایک ایسی دوڑ میں لگا ہوا ہے جس کا نہ سر ہے اور نہ ہی پیر.

بات صرف اشتہارات پر ختم نہیں ہوتی، بلکہ وہاں سے شروع ہوتی ہے. ڈرامے، ٹاک شوز، ایوارڈ شوز،کوکنگ شوز، مورنینگ شوز یہاں تک کے خبریں بھی گلیمر کا حصہ بن گئی ہیں.

میڈیا کیا دیکھانا چاہتا ہے، یہ اب کسی سے بھی ڈھکا چھپا نہیں ہے.

خبر میں کس خبر کو کہاں لگانا ہے، کتنی اہمیت دینی ہے سب طے شدہ ایجنڈے کے مطابق ہوتا ہے.
ڈراموں کے موضوعات کیا ہوں؟ اب اسلام کے کس حکم کی دھجیاں اڑانی ہیں؟ اس پر بھی کام ہو رہا ہے.

ٹاک شوز کو عوام کے ایک خاص طبقے میں کافی اہمیت و پزیرائی حاصل تھی اور وہ انہیں شوق سے دیکھتا تھا، اپنائی گئی روش کی بناء پر اس میں بھی خاطر خواہ کمی ہوئی ہے.

مورنینگ شوز کی حشر سامانیوں کا تو کیا کہنا، دو، تین بار شادیاں کروانا تو ان کا معمول ہے، اس پر اس کے ہمنوا چینل پر آنے والے ڈراموں کی مارکیٹنگ جیسے کام ان کی فہرست میں سر فہرست ہیں.

کوکنگ شوز / چینلز سے جہاں سیکھنے کو ملا وہیں غریب عوام کو اپنی غربت کا احساس شدت سے ہوا.

کچھ افراد لوگ بہتر کام بھی کر رہے ہیں مگر میڈیا کی حشر سامانیوں سے وہ بھی بچے ہوئے نہیں ہیں.

ایوارڈ شوز کو ہمسایہ ممالک کے برابر لا کھڑا کرنے کے حوالے سے جتنے اقدامات کیے جا سکتے ہیں، کیے جا رہے ہیں.

یہ بلکل وہ مثال ہوگئی "اونٹ رے اونٹ تیری کون سی کل سیدھی؟ " کیا اس اونٹ کو نکیل ڈالی جاسکتی ہے؟ یہ کس قسم کا جن ہے کہ قا بو میں آ کے نہیں دے رہا؟ کیا کیا جائے اس حوالے سے؟

قانون سازی (پیمرا) ؟ حکومتی بل (آرڈیننس) ؟ اعلی عدلیہ کا حکم ؟ عوامی احتجاج (ای میلز، کالز، کالمز، بلاگز، سوشل میڈیا پوسٹس ) ؟

کیا یہ سب بڑھتے ہوئے طوفان کو روک پائیں گے؟ کوئی بند باندھ پائیں گے ؟ اللہ کرے ایسا کچھ ہو جائے.

Mariam Wazir
About the Author: Mariam Wazir Read More Articles by Mariam Wazir: 6 Articles with 7072 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.