پاک چین دوستی

چین پاکستان سے کیا چاہتا ہے بظاہر تو یوں لگ رہاہے کہ صرف پاکستان سے دوستی کارشتہ مضبوط کرنا چاہتا ہے اسی طرح نہیں جس طرح آج کل کی دوستیاں ہوتی ہے مطلب کی دوستی نہیں بھائی چارے کی دوستی کرنا چاہتا ہے چینی حکومت حقیقی معنوں میں پاکستانی عوام کے ساتھ محبت کرتی ہے اور یہ محبت پوری دنیا دیکھ سکتی ہے محبت کاہاتھ بڑھانے سے طاغوتی قوتیں پریشانی مبتلا ہے چین اور پاکستان کی دوستی کی بدولت پاکستان معیشت کے لحاظ سے مضبوط ہورہا ہے لیکن پاکستان مخالف ممالک پاکستان کی ترقی نہیں دیکھنا چاہتے مسلم ممالک تو زیادہ ہیں لیکن سعودی عرب اور چین نے ہمیشہ تکلیف دہ حالت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ماضی میں جب بھی ملک پر قدرتی آفات آئی ہے تو سب سے پہلے چین اور سعودی عرب کی حکومتوں نے پاکستان کو امداد دی صرف یہی نہیں بلکہ چین پاکستان ساتھ تجارت بھی شروع کرنا چاہتا ہے جس سے دونوں ممالک کو معیشت کے لحاظ سے فائدہ پہنچے گاتجارت کا یہ سلسلہ شروع بھی ہواہے پاکستان کے چاروں صوبوں میں چین کی کمپنیاں مختلف شعبوں میں کام کررہی ہے اس میں صرف چین کے لوگ کام نہیں کررہے ہیں بلکہ پاکستان کے تعلیم یافتہ لوگ بھی کام کررہے ہیں صرف تعلیم یافتہ طبقہ نہیں بلکہ ناخواندہ افراد بھی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں جس کیلئے ورکشاپس اور پروگرامات ہورہے ہیں اور پاکستان اور چین کا رشتہ مضبوط تر مضبوط ہورہاہے چند دن پہلے پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں پاک چین کی 69 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان،اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی اور دیگر وزراء شریک ہوئے اس موقع پر چینی سفیر نے فرداً فرداً ہر ایک کے ساتھ ملاقات اور مصافحہ کیا اورسالگرہ کاکیک کاٹا تقریب کے دوران چینی سفیر نے خوشی کا اظہاربھی کیا تقریب تو ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی لیکن تقریب نے دنیا کو امن و امان اور خوشحالی کا پیغام دیا کہ پاکستان پرامن ا ور محبت کرنے والوں کا ملک ہے ایک طرف چینی حکومت پاکستان کے ساتھ تجارت کرنی چاہتی ہے تو دوسری طرف پاکستان دنیا میں پرامن اور امن پسند لوگوں کے طور پر خود کو منوا رہا ہے جن ممالک میں تعلیم کا نظام ٹھیک ہو تو سمجھ لیا جائے کہ یہ ملک ترقی کرسکتا ہے اور ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوسکتا ہے اسی طرح تعلیم کے لحاظ سے اگر دیکھا جائے تو چینی حکومت پاکستانی طلباء و طالبات کو اسکالر شپ دے چکی ہیں اور مزید بھی دینے کو تیار ہے اس کے ساتھ ساتھ اعلی تعلیم یافتہ غریب طلباء کو ویزٹ ویزے بھی دے رہا ہے اس سے ہٹ کر پاکستان کو ایک بڑا تحفہ دیا ہے اس تحفے کا نام پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ رکھا ہے پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے بڑے تجارتی منصوبے سے نا صرف چین کو معیشت کے لحاظ سے فائدہ ہوگا بلکہ پاکستان کو بھی بڑی حد تک فائدہ ملے گا پہلے تو یہ کہ جس سے ملک میں بیروگاری میں کمی آئے گی اورتعلیم یافتہ نوجوان روزگار پر ہوں گے یقینا کوئی بھی ملک ہماری حکومت کے ساتھ اسی طرح نہیں کرتا ہے جس طرح چین نے پاکستانی عوام پر رحم کیا ہے۔

Rufan Khan
About the Author: Rufan Khan Read More Articles by Rufan Khan: 31 Articles with 23982 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.