بیوی سے جیتنا ناممکن٬ قصور وار صرف شوہر

ایک صاحب نے گھر میں بیگم کے ساتھ کھانا شروع کیا۔ دو تین نوالے ہی مشکل سے کھانے کے بعد انہوں نے شکایت کی۔۔

"یہ آج تم نے کھانے کا کیا حشر کردیا ہے, نا گوشت گلا ہے نا ہی سبزی ۔ مجھ سے تو کھانا ہی نہیں کھایا جارہا”۔۔

بیگم صاحبہ تنک کر بولیں۔۔

"غلطی اپنی اور غصہ مجھ پر اتار رہے ہو۔ یہ کھانا تو میرے بھی حلق سے نیچے نہیں اتر رہا۔”

میری غلطی۔۔۔؟؟

شوہر کا پارہ اور چڑھ گیا۔” کیا کھانا میں نے پکایا ہے۔۔۔۔؟؟؟”

کھانا پکانے کی ترکیبوں والی کتاب کس نے مجھے لاکر دی تھی۔۔۔؟؟

بیوی نے پلیٹ سے ہاتھ کھینچتے ہوئے جوابی وار کیا۔۔

اسی میں سے ایک پکوان کی ترکیب پڑھ کر میں نے یہ ڈش بنائی ہے۔اور سنو کہ وہ ترکیب چار آدمیوں کے لئے تھی , جبکہ ہم صرف دو ہیں۔۔

"اسی لئے میں نے ہر چیز آدھی آدھی کردی۔۔”

اور تو اور میں نے اتنی احتیاط برتی کے "پکنے کا وقت بھی آدھا رکھا۔”

اب تم ہی بتاؤ۔۔۔۔

"اتنی محنت اور احتیاط کے باوجود بھی سبزی اور گوشت گلیں نہیں تو غلطی میری ہے یا تمہاری۔۔۔۔؟”

تمہیں ہی کوئی اچھی سی پکوان کی کتاب لانی چاہئے تھی کہ نہیں۔۔۔؟؟؟

YOU MAY ALSO LIKE: