سعودی باشندے جرنلسٹ جمال خشوگی ۔۔۔!!

آج میں ،آج کے دورکے دنیا کے دولت مند، طاقت ور ، ضدی، متکبر بادشاہ کے ظلم و بربریت پر تحریر کرنے پر مجبور ہوگیا ہوں جن میں امریکہ کے صدر، اسرائیل کے وزیراعظم اور تیسرے بارشاہ ہیں ،یہ بادشاہ اُ س سرمین پاک ہے کا بادشاہ ہے جہاں سے اسلام کی روشنی، جہالت کا خاتمہ ہوا، یہ وہ سر زمین ہے جہاں رب العزت نے مقدس شہر کی قسم کھائی،یہ وہ سرزمین ہے جہاں سے انسانیت کو معراج حاصل ہوئی، یہ وہ سرزمین ہے جہاں سے بچیوں ، بیٹیوں، بیویوں، ماں ،بہن کو عزت و احترام اور اعلیٰ مقام نصیب ہوا، رحمۃ اللعالمین حضور کائنات محمد مصطفیٰ ﷺ کی جہاں پیدائش ہوئی، جہاں اللہ کے حبیب ﷺ نے شہر مکہ و مدینہ کو بے انتہا پسند فرمایایہ سرزمین آج کے دور میں سعودی عرب کہلاتی ہے،اللہ نے اپنے حبیب محمد و آل محمد ﷺ کے صدقے سر زمین عرب کو معدنیات کے خزانوں سے بھر دیا، اسی سبب یہاں کے عام شہری بھی دولت مند ہیں؟؟ معزز قارئین !!شوشل میڈیا میں اس بابت جو خبر پوسٹ ہورہی ہے وہ کچھ اس طرح سے ہے ۔!!آل سعود حکومت پر تنقید کرنے والے سعودی باشندے جرنلسٹ اور رائیٹر جمال خشوگی کا قتل قابل غور ہےاور قابل تشویش بھی ۔۔!!ایک مدت پہلے سعودی حکومت نے آل سعود کی غلط سیاستوں اور
خاص کر امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ نزدیکی اور غلامانہ تعلقات پر تنقید کرنے کی وجہ سے ان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا کہ جمال خشوگی کو بر وقت پتہ چلنے کے بعد کسی بہانے سعودیہ سے ترکی فرار ہوگئے، ابھی حال ہی میں وہ چاہتے تھے کہ ایک ترک عورت سے شادی کرے جس کے لئے سعودی سفارتخانہ سے این او سی لینے کی ضرورت پڑ گئی اور سفارتخانے سے ٹائم لے لیا اور دو ہفتے پہلے جمال خشوگی استبول میں سعودی سفارتخانے کے اندر داخل ہوئے اور سعودی سیکورٹی اداروں کی طرف سے سی سی ٹی وی کیمروں کی فلموں کے مطابق سفارتخانے میں ان کے داخل ہونے کے ایک گھنٹے بعد پندرہ افراد جو خصوصی طیارے کے ذریعے استبول پہنچ گئے تھے اور ترکی میڈیا کے مطابق ان افراد میں آل سعود حکومت سے خصوصا ولی عھد بن سلمان کی سیکورٹی کے افراد بھی تھےا سپشل گاڑیوں کے ذریعے سفارتخانے کےاندر چلے گئے اور تین گھنٹے بعد دوبار باہر آگئے اور خصوصی طیارے کے ذریعے واپس چلے گئے لیکن سی سی ٹی وی کیمروں سے سفارتخانے سے جمال خشوگی کے نکلنے کی کوئی فلم پیدا نہیں ہوئی اور چند دنوں کے بعد اس کی ٹکڑے ٹکڑے اور مثلہ شدہ لاش استنبول شہر کے ایک علاقے میں مل گئ کہ جس سے پتہ چلتا ہے کہ اس کو زندہ حالت میں ٹکڑے ٹکڑے کیا گیا ہے اور حتیٰ کہ چمڑہ بھی نکالا گیا ہے البتہ سعودی حکومت ان کے قتل میں ملوث ہونے سے انکار کر رہی ہے،معزز قارئین۔۔!! مندربالا سطور شوشل میڈیا میں وائرل ہے لیکن سعودی حکام کے مطابق سعودی عرب نےصحافی جمال خشوگی کی قونصلیٹ میں موت کی تصدیق کردی ہے، استنبول کے قونصلیٹ میں جمال خشوگی اوروہاں موجودافرادمیں جھگڑا ہوا، جھگڑےکےدوران جمال خشوگی کی موت واقع ہوئی،سعودی انٹیلی جنس کےنائب صدرجنرل احمدالعسیری برطرف کردیا گیا ، سعودی ٹی وی کے مطابق سعودی عدالتوں کےمشیرسعودالقحطانی کوبھی برطرف کردیاگیا،واقعےمیں ملوث اٹھارہ سعودی شہریوں کوگرفتارکرلیاگیاہے۔۔ معزز قارئین !!امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضع کیا ہے کہ جمال خشوگی کے مبینہ قتل کے معاملے میں اتحادی ملک سعودی عرب کو غیر ضروری طور پر بچانے کی کوشش نہیں کی جارہی ہیں اور جلد ہی سچ سامنے آجائےگا، وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کےساتھ گفتگو میں امریکی صدر نے اس واقع میں سعودی عرب کے ملوث ہونے کو چھپانے کو مبینہ امریکی کوششوں کی بھی تردید کی، انھوں نے یہ کہا کہ اس معاملے میں وزیر خارجہ مانیک پومپیو سعودی عرب اور ترکی کے دورے کی مکمل رپورٹ اٹھارہ اکتوبر کو ملاقات کے دوران پیش کی گئی، ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ اس معاملے کی حقیقت اسی ہفتے سامنے آنے کا قوی امکان ہے ۔۔معزز قائرین!! یہ بات تو عیاں ہے کہ دور حاضر میں سچ اور حق کی بات کرنا کوئی آسان بات نہیں، حق و سچ پر قائم رہنے سے دنیا کی ہر مخالفت، تکلیف و اذیت اور بربریت کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، سچ و حق پر قائم رہنے والے کبھی بھی دنیا میں راحت نصیب نہیں کرتے کیونکہ دنیا تو آزمائش کیلئے بنائی گئی ہے اگر یہیں راحتیں دیدی گئیں تو جنت میں اعلیٰ مقام کس طرح ممکن ہوسکے گا لیکن یہ بات تو دانشور اور عقل و ذہانت سے مالا مال ہیں وہی دنیا و آخرت کے فرق کو سمجھ سکتے ہیں۔ صحافت دراصل ہے ہی سچ و حق کی ترجمان ،آجکل پاکستان مین ایسے ایسے لوگ بھی اس شعبے میں گھسنے کی کوشش کرتے ہیں اور چند ایک بے ضمیر صحافیوں کو خرید کر اپنے جیسے لوگوں کو اس شعبے میں داخل کیا جارہا ہے جن کا مقصد ہے اس شعبے کو بدنام کرنا اور شعبے کے ذریعے افسروں، وزرا، مشیر اور حکام کی کمزوریوں کو تلاش کرکے انہیں بلیک میل کرتے ہیں اور ا سے بھاری رقم، بھاری تحفے طلب کرتے ہیں، پاک و ہند سمیت جنوبی ایشیا کے کئی ممالک میں یہ بیماریاں بہت تیزی سے پھیل رہی ہیں جبکہ غیور، بہادر، پیشہ ور صحفیوں کے سبب آج صحافت بچی ہوئی ہے اللہ حق و سچ کی راہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی مغفرت فرما اور ان کے درجات میں اضافہ فرما آمین ثما آمین۔۔ پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔۔۔۔!!

جاوید صدیقی
About the Author: جاوید صدیقی Read More Articles by جاوید صدیقی: 310 Articles with 245343 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.