کیوی کے فوائد٬ سونے کے بھاؤ ملے تو بھی کھائیں

چیکو سے ملتا جلتا باہر سے خاکی اور اندر سے تروتازہ سبز رنگ کے گودے پر مشتمل رسیلا اور لذیذ ’کیوی پھل ‘ جو نہ صرف فروٹ سیلڈز کو آنکھوں کے کے لیے خوشنما بناتا ہے بلکہ کئی فوائد کا حامل ہے۔

ذائقے میں ہلکا ترش چینی خطے سے تعلق رکھنے والا قدیم زمانے سے اپنے اندر موجود غذائیت کے اعتبار سے مفید مانا جاتا ہے جو مغربی ممالک میں تو میٹھے کھانوں میں طویل عرصے سے استعمال ہورہا ہے اب باآسانی پاکستان میں بھی دستیاب ہے۔
 

image


امریکی شعبہ ذراعت کی طرف سے بتائی گئی غذائی معلومات کے مطابق کیوی پھل میں کئی طرح کے حیاتین اور غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جو آپ کو تونائی فراہم کرنے میں بہت فائدہ مند ہیں۔

یہاں ہم ڈان کے توسط سے کیوی پھل کے چند فوائد کا ذکر کررہے ہیں جنہیں پڑھ کر آپ بھی اس پھل کے گرویدہ ہوجائیں گے۔

وٹامن سی سے بھرپور
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ صرف لیموں اور مالٹے جیسے ترش پھل ہی وٹامن ’سی‘ کا خزانہ ہیں تو آپ غلط ہیں، کیوی پھل کی 100 گرام مقدار میں ایک سو 54 فیصد وٹامن سی پایا جاتا ہے جو ترش پھلوں کے مقابلے دگنا ہے.

وٹامن سی طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور جسم سے زہریلے مادوں اور کینسر کا سبب بننے والے عناصر کے اخراج میں مدد دیتا ہے۔

بے خوابی سے نجات
تائی پے میڈیکل یونیورسٹی کی مختلف تحقیقات کے مطابق کیوی پھل میں ایسے اجزا موجود ہیں جو بے خوابی کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں اس کے لیے سونے سے ایک گھنٹہ قبل 2 کیوی پھل کھانا مفید ثابت ہوتا ہے۔
 

image


غذائی ریشہ کے بہترین ذریعہ
یہ مزیدار پھل غذائی ریشے سے بھرپور ہے جو متعدد بیماریاں روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

لیڈز یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق غذائی ریشوں سے بھرپور خوراک کھانے سے امراضِ قلب شریانوں کے مسائل کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ اس سے بلڈ پریشر، بلڈ شوگر اور کولیسٹرول بھی کم ہوتا ہے اس کے ساتھ یہ وزن کم کرنے کے لیے بھی مفید ہے۔

نظامِ ہضم کی بہتری
کیوی پھل میں ایکٹینڈین نامی جز پایا جاتا ہے جس میں پروٹین ہضم کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے چناچہ یہ آنتوں کے مرض میں مبتلا افراد کو خاصہ آرام پہنچاتا ہے۔

وٹامنز اور منرلز کا خزانہ
کیوی پھل میں وٹامن اے،بی 6، بی 12 ،ای کے ساتھ پوٹاشیئم ، کیلشئم، آئرن اور میگنیشیم کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو جسم کے افعال درست رکھتے ہیں جس میں خون کی روانی، آئرن جذب کرنے کی صلاحیت مضبوط ہڈیاں اور دانت، بہترین بصارت، اور تناؤ سے نکلنے کی صلاحیت شامل ہے۔
 

image


تروتازہ جلد
کیوی پھل میں الکلی کی خاصیتیں موجود ہیں جو تیزابی کھانوں کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے اس سے نہ صرف آپ بھرپور متحرک اور توانا رہیں گے بلکہ آپ کی جلد میں چمکتی دمکتی اور تروتازہ رہے گی.

اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ جلد کو خراب ہونے سے بچاتے ہیں بہتر نتائج کے لیے کیوی پھل کے گودے کو چہرے پر ملنا بھی فائدہ مند ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

People are attracted to kiwi because of its brilliant green color and exotic taste. But the real uniqueness of kiwi comes from its health benefits. Read the kiwi’s some health benefits, interesting facts and how to use this amazing powerfood.