شادی کے بعد لوگ موٹے کیوں ہوجاتے ہیں؟

آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ اکثر لوگ شادی کے بعد موٹاپے کا شکار بن جاتے ہیں٬ لیکن کیا آپ نے کبھی اس کی وجہ پر غور کیا ہے؟ اگر نہیں تو ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ مختلف تحقیقی رپورٹس میں سامنے آنے والے دعویٰ کے مطابق کامیاب شادی اور جسمانی وزن میں ممکنہ اضافے میں تعلق موجود ہے۔

امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں جانے والی ایک تحقیق کے مطابق شادی شدہ خواتین کے وزن میں شادی کے پہلے 5 سے 6 سال کے دوران اوسطاً 5 کلو تک اضافہ ہو سکتا ہے- اس تحقیق کے دوران 8 ہزار سے زائد جوڑوں کے جسمانی وزن کا جائزہ لیا گیا-
 

image


اس تحقیق میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ شادی شدہ مردوں کے وزن میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور صرف 2 سال کے عرصے میں مردوں کے وزن میں 5 کلو یا اس سے زائد اضافہ ہوسکتا ہے- تاہم یہ اضافہ اسی وقت ممکن ہوتا ہے جب آپ کے تعلقات بیوی سے اچھے ہوں-

ایسی ہی ایک تحقیق امریکا کے نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ میں بھی کی گئی- اس تحقیق میں 4 سال سے زائد عرصے تک نوبیاہتا جوڑوں اور جسمانی وزن میں اضافے کے درمیان تعلق کو دریافت کیا گیا۔

اس تحقیق میں یہ انکشاف ہوا کہ خوش باش جوڑوں میں جسمانی وزن میں اضافے کا امکان دیگر کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہوتا ہے۔

محققین کے مطابق عام طور پر اچھی ازدواجی زندگی لوگوں کو اپنے جسمانی وزن سے لا پروا کردیتی ہے کیونکہ وہ اپنی زندگی خوش و خرم گزار رہے ہوتے ہیں۔

نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسین میں شائع ہونے والی تحقیق میں بھی ایک دلچسپ انکشاف کیا گیا کہ شادی شدہ جوڑوں کے جسمانی وزن میں اضافہ ایک دوسرے کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق اگر شوہر یا بیوی کا وزن بڑھتا ہے تو اس بات کا امکان 37 فیصد بڑھ جاتا ہے کہ اس کے شریک حیات کا وزن بھی بڑھے گا، جس کی وجہ جوڑوں کی عادات یکساں ہونا ہے۔

اسی طرح آسٹریلیا کی کوئنز لینڈ یونیورسٹی کی جانے والی ایک تحقیق کے دوران یہ دریافت کیا گیا کہ شادی شدہ جوڑوں میں جسمانی وزن بڑھنے کا امکان تنہا افراد کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے، چاہے ان کا طرز زندگی صحت مند اور غذا صحت بخش ہی کیوں نہ ہو۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ جب جوڑوں کو لگتا ہے کہ اب انہیں زیادہ خوبصورت نظر آنے کی ضرورت نہیں، تو وہ زیادہ کھانے سے گریز نہیں کرتے یا چربی اور چینی سے بھرپور غذا کا زیادہ استعمال کرنے لگتے ہیں، جبکہ جسمانی وزن کنٹرول میں رکھنے کی کوشش نہیں کرتے۔

YOU MAY ALSO LIKE:

You might have noticed that married women tend to put on weight post marriage. Traditionally, they say it’s a “sign of a happy marriage” but it doesn’t help with us maintaining our health and fitness, does it? In fact, the healthier you are will lead you to happier times than vice versa. But why do we gain weight post marriage? Here’s why.