فلائنگ کار کے بعد اب اڑنے والی موٹرسائیکل متعارف

حال ہی میں ایک روسی کمپنی کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے تیار کردہ اڑنے والی ’ہوور بائیک‘ متعارف کروائی گئی ہے۔
 

image


ڈرونز اور اڑتی گاڑیوں کے بعد اب لوگ ’اڑن بائیک‘ کے مزے لینے کے لیے تیار ہوجائیں کیونکہ مشہور ٹیکنالوجی کمپنی Hoversurf نے فضا میں بائیک چلانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کردیا ہے۔

ایس تھری نامی اس ’ہوور بائیک‘ کے ڈیزائن میں تجدید کے ساتھ ساتھ سیفٹی کے اضافی سسٹم بھی شامل کیے گئے ہیں۔

اڑان کے دوران بائیک کو مستحکم رکھنا، ازخود ٹیک آف اور لینڈنگ، الیکٹرانک سیفٹی سسٹم، ایمرجنسی لینڈنگ ، ساؤنڈ اور بصری انتباہی نظام ’ہوور بائیک‘ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

بظاہر خطرناک دکھائی دینا والا یہ ایئر کرافٹ سطح زمین سے 16 فٹ (5میٹر) اونچا اڑتے ہوئے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو برقرار رکھ سکتا ہے اور یہ اسپیڈ ہر ملک میں قانونی طور پر جائز قرار دی گئی ہے۔
 

image


’ہوور بائیک‘ دبئی پولیس بھی خرید چکی ہے جس کا مقصد شہر کےنظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

 

YOU MAY ALSO LIKE:

It may look horribly dangerous, and fly for less than half an hour a time, but Russian firm Hoversurf has revealed preorders for its Scorpion hoverbike are now open. The craft, which has already been sold to the Dubai Police force, has been redesigned with a new battery and carbon fiber frame.