نس دَب جائے تو 8 کارآمد ٹپس آزمائیں٬ منٹوں میں آرام

اگر آپ کی کوئی نس دب جائے تو جسم بہت زیادہ کمزوری کا شکار ہونے کے ساتھ اعضاء سُن ہوجاتے ہیں اور کام کاج میں بہت مشکلات پیش آتی ہیں۔اکثر کیسوں میں ایسا ہوتا ہے کہ دبی ہوئی نس کچھ دنوں یا ہفتوں میں خودبخو ٹھیک ہوجاتی ہے لیکن اگر ایسا نہ ہوتو معاملہ پیچیدہ ہوجاتا ہے اور نوبت سرجری تک پہنچ جاتی ہے۔ایسی صورت میں معالج کئی طرح کے ٹیسٹ بھی رواتے ہیں جس میں کثیر رقم خرچ ہونے کے ساتھ دماغی کوفت بھی ہونے لگتی ہے۔آپ چاہیں تو اس مشکل سے نجات کے لئے ذیل میں دئیے گئے قدرتی طریقے بھی آزماسکتے ہیں۔
 

بہت زیادہ آرام کریں
اگر آپ بھی ایسی صورتحال سے دوچار ہوں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کو بہت زیادہ آرام کرنا ہے اور رات کو پرسکون نیند لینی ہے۔آرام کا دورانیہ دو سے تین دن ہوسکتا ہے اور اگر درد ٹھیک نہ ہو تومزید آرام کیا جاسکتا ہے۔

image


آلو کے قتلے
آپ کو چاہیے کہ متاثرہ جگہ پر آلو کاٹ کر لگائیں، جب یہ خشک ہوجائے تو اسے اتار دیں اور آرام کریں۔

image


سرد اور گرم پٹیاں
آپ چاہیں تو اس مشکل سے نجات کے لئے سرد اور گرم پٹیاں لگاسکتے ہیں۔ایک پٹی کو گرم پانی میں ڈال کر متاثرہ جگہ 15منٹ تک رکھیں اور پھر 15منٹ انتظار کے بعد ٹھنڈی پٹی یا برف سے ٹکور کریں۔یہ عمل دن میں دوبار کیا جاسکتا ہے۔

image


ہلکی پھلکی ورزش
اگر آپ کی گردن میں یہ مسئلہ درپیش ہے تو اپنی گردن کو آرام سے دائیں سے بائیں اور بائیں سے دائیں گھمائیں۔اگر یہ مسئلہ کندھے میں ہو تو آہستہ سے کندھوں کو جھاڑیں،کمر کے نچلے حصے میں اس درد کی صورت میں زمین پرچت لیٹ جائیں اور گھٹنوں کو تھوڑا سا اوپر اٹھائیں۔

image


ہلکا مساج
زیتون کے تیل کو تھوڑا سا گرم کریں اور متاثرہ جگہ پر اس کا ہلکا مساج کریں، یہ مساج وقفے وقفے سے دہرائیں۔

image


شہد اور دار چینی
ان دونوں اجزاء کو برابر مقدار ملا کرایک مرہم بنالیں اور اسے درد والی جگہ پر لگائیں،یہ دونوں چیزیں سوزش میں تیزی سے آرام دیتی ہیں۔

image

خوراک میں یہ کھائیں
آپ کو چاہیے کہ ایسی غذائیں کھائیں جس سے سوزش کم ہو۔اپنے کھانوں میں براکلی،لہسن اور ہلدی کی مقدار بڑھا دیں کہ یہ سوزش میں کمی کرتی ہیں۔

image

ادرک والی چائے
ادرک کے ایک ٹکڑے کو گرم پانی میں کچھ منٹوں کے لئے بھگو دیں اور پھر اس پانی کو پی لیں۔ادرک والی چائے بھی اس تکلیف کو کم کرنے میں کافی مددگار ہوگی۔

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

A pinched nerve occurs when pressure or force is put on an area of a nerve, causing it to send warning signals to the brain. These signals include pain, numbness, and weakness.