ریسٹورنٹ کیس: اموات٬ خوفناک انکشاف اور احتیاطی تدابیر

چند روز قبل پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع ایک مشہور ریسٹورنٹ سے کھانا کھانے کے بعد دو معصوم بچے ڈیڑھ سالہ احمد اور 5 سالہ محمد فوڈ پوائزنگ کا شکار ہو کر جہانِ فانی سے کوچ کر گئے جبکہ ان کی والدہ اب تک تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل ہیں- ہمیشہ کی طرح اس بار بھی یہ افسوسناک واقعہ رونما ہوجانے کے بعد ہی ہماری سرکاری انتظامیہ حرکت میں آئی اور اقدامات شروع کیے- اور ایریزونا گِرل نامی اس معروف ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا گیا جبکہ ایک بچے کا پوسٹمارٹم کیا گیا اور اب رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے-
 

image


تاہم گزشتہ روز اس حوالے سے پھر ایک خوفناک انکشاف ہوا کہ جب سندھ فوڈ اتھارٹی نے ایریزونا گِرل کے عملے سے تفتیش کے دوران ریسٹورنٹ کے گودام پر چھاپہ مارا تو انہیں وہاں سے بھاری مقدار میں ایسا سڑا ہوا گوشت برآمد ہوا جو 3 سال قبل ہی ایکسپائر ہوچکا تھا اور اسے کھانوں میں استعمال کیا جارہا تھا-

بے حسی کی انتہا یہ تھی کہ ایک جانب تو ریسٹورنٹ کے مالکان اس گوشت کو ٹھکانے لگانے کے ناکام کوشش میں مصروف تھے کہ ان کے خلاف کوئی ثبوت ہاتھ نہ آسکے اور دوسری جانب عملے کا کوئی واحد رکن بھی اس گودام کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کو تیار نہیں تھا جہاں یہ زائد المیعاد گوشت رکھا گیا تھا-
 

image


اگرچہ ہم اس متاثرہ خاندان کے دکھ کا اندازہ بھی نہیں لگا سکتے اور صرف دعا گو ہیں کہ اﷲ تعالیٰ اس خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے- آمین- البتہ اگر ہم خود بھی ریسٹورنٹس اور ان کے پر تیار کیے جانے والے کھانوں کے حوالے سے اہم معلومات پر نظر رکھیں تو آئندہ ایسے واقعات کے پیش آنے میں واضح کمی لائی جاسکتی ہے-
ہم یہاں چند ایسی ہی احتیاطی تدابیر کا ذکر کر رہے ہیں جنہیں کسی ریسٹورنٹ پر جاتے ہوئے ضرور اختیار کرنا چاہیے-

وہ کھانے جو آپ کو بیمار بنا سکتے ہیں
مختلف قسم کی غذائیں آپ کو بیمار بنا سکتی ہیں- بعض غذائیں ایسے خطرناک جراثیموں اور وائرس سے آلودہ ہوتی ہیں جن کے بارے میں آسانی سے پتہ بھی نہیں چلتا- فوڈ پوائزنگ کے جراثیم اس وقت ان غذاؤں میں شامل ہوجاتے ہیں جب انہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جارہا ہوتا ہے٬ چاہے ان غذاؤں کو دوبارہ محفوظ کرنے کا عمل ہو یا پھر تیار کیے جانے کے لیے اسے فریزر سے نکالا جارہا ہو-

خطرناک غذائیں
فوڈ پوائزنگ کے جراثیم چند غذاؤں میں دوسری غذاؤں کے مقابلے میں باآسانی داخل ہوجاتے ہیں- ان غذاؤں میں پکی ہوئی غذائیں اور ایسی غذائیں شامل ہیں جنہیں عموماً کچا ہی کھایا جاتا ہے-
ڈیری مصنوعات سے تیار کردہ اشیاﺀ مثلاُ کسٹرڈ وغیرہ بھی ایسے جراثیموں کا باآسانی شکار بنتے ہیں-
انڈے اور انڈوں سے تیار کردہ مصنوعات بھی فوڈ پوائزنگ سے آلودہ ہوسکتی ہیں-
پرانی رکھی ہوئی مچھلی بھی اس کا شکار بنتی ہے-
تیار چاول اور پاستا بھی ان جراثیموں کا شکار بن سکتے ہیں-
کافی وقت سے تیار شدہ فروٹ سلاد بھی انہی خطرناک غذاؤں میں شامل ہے-
مندرجہ بالا غذاؤں کی مدد سے فوری تیار کیے جانے والے کھانے مثلاً سینڈوچ٬ رولز اور پیزا وغیرہ میں بھی ان جراثیموں کی موجودگی ممکن ہے-

جب بھی کسی ریسٹورنٹ پر مندرجہ بالا اقسام کے کھانوں سے لطف اندوز ہونے جائیں تو اس بات پر خصوصی نظر رکھیں کہ آپ کو پیش کیا جانے والا یہ کھانا کہاں محفوظ تھا اور کیسے تیار کیا جارہا ہے؟
 

image


ریسٹورنٹ کا کیسے انتخاب کریں:
جب بھی کسی ریسٹورنٹ جانے کا فیصلہ کریں تو مندرجہ ذیل چند باتوں کا خیال ضرور رکھیں-

ریسٹورنٹ کا عملہ خام اور پکے ہوئے کھانے کی تیاری کے لیے علیحدہ علیحدہ برتنوں کا استعمال کرے-
ریسٹورنٹ کا عملہ مختلف جگہوں کو صاف کرنے کے لیے صاف کپڑے کا استعمال کرتا ہے-
کچی اور پکی ہوئی غذائیں الگ الگ مقامات پر رکھی جاتی ہیں-
ریسٹورنٹ کے ٹوائلٹ میں بھی صاف صفائی کا خاص خیال رکھا گیا ہے یا نہیں؟
ریسٹورنٹ یا غذائیں فروخت کرنے والی دکان میں کسی قسم کی گندگی تو نظر نہیں آرہی؟
کھانا تیار کرنے والے شخص اور اس سلسلے میں مدد کرنے والے دیگر افراد نے صاف ستھرے کپڑے اور ہاتھوں میں دستانے پہن رکھے ہوں-
جس ٹیبل پر آپ بیٹھے ہیں اس پر بھی گندگی نہیں ہونی چاہیے ورنہ جراثیم کھانے میں منتقل ہوسکتے ہیں- اور ساتھ ہی آپ کو بھی کھانا شروع کرنے سے قبل اچھی طرح ہاتھ دھو لینے چاہئیں-
کھانے کی تیار کے لیے استعمال ہونے والے برتن اور دیگر آلات بھی صاف ستھرے ہونے چاہئیں-
ریسٹورنٹ کا تمام عملہ ریسٹورنٹ کے حوالے سے مکمل طور پر تربیت یافتہ معلوم ہو-

خیال رہے کہ یہ آپ کی قیمتی ترین زندگی کا معاملہ ہے اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنا صرف بےوقوفی کے علاوہ کچھ نہیں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

The restaurant sealed in Karachi over the weekend following the death of two minor siblings also had its godown sealed on Tuesday after food authorities said they found expired meat and squash bottles at the facility.