ڈبلیو ڈبلیو ای: مقبول ترین “ مسلمان “ ریسلرز

دنیا بھر میں ڈبلیو ڈبلیو ای (WWE) ریسلنگ کے شائقین کی ایک بڑی تعداد پائی جاتی ہے- اور ہر کوئی کسی نہ کسی ریسلر کا پرستار ضرور ہوتا ہے- عام طور پر زیادہ تر ریسلرز کا تعلق امریکہ سے ہوتا ہے- لیکن آج ہم آپ کو دنیا کے مقبول اور طاقتور مسلمان ریسلرز کے بارے میں بتائیں گے-
 

بادشاہ پہلوان خان
بادشاہ پہلوان خان کا تعلق پاکستان کے شہر راولپنڈی سے ہے- یہ اس وقت فرانس کے دارالحکومت پیرس میں رہائش پذیر ہیں- اگرچہ یہ ابھی تک پروفیشنل ریسلر نہیں بنے لیکن جلد ہی یہ آپ کو ڈبلیو ڈبلیو ای میں نظر آئیں گے- ان کا قد 5 فٹ 9 انچ ہے جبکہ ان کا وزن 101 کلو گرام ہے-

image


دی آئرن شیچ
آئرن شیخ کا اصلی نام حسین خسرو علی وزیری ہے- آئرن شیخ 1942 میں ایران کے شہر تہران میں پیدا ہوئے- انہوں نے 1972 میں ریسلنگ کے کیریر کا آغاز کیا اور یہ ایک پروفیشنل ریسلر قرار دیے جاتے تھے- 1983 میں یہ ڈبلیو ڈبلیو ایف ورلڈ چمپئین شپ کے فاتح بنے- انہوں نے 2008 میں ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ لی- ان کا قد 6 فٹ جبکہ وزن 117 کلو گرام تھا-

image


محمد حسن
محمد حسن 7 نومبر 1981 کو نیویارک میں پیدا ہوئے اور یہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے پروفیشنل ریسلر ہیں- دلچسپ بات یہ ہے کہ محمد حسن ایک امریکی اسکول کے پرنسپل بھی ہیں- محمد حسن ایک بار او وی ڈبلیو ہائی ویٹ چمپئین شپ بھی جیت چکے ہیں- ان کا قد 6 فٹ 2 انچ ہے جبکہ وزن 110 کلو گرام ہے-

image


دارا شان داوری
داوری 30 اپریل 1984 کو امریکہ میں پیدا ہوئے اور یہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے پروفیشنل ریسلر ہیں- داوری کا بنیادی تعلق ایران سے ہے- یہ ایک بہترین ریسلر کے طور پر جانے جاتے ہیں- داوری کا ایک ریسلنگ اسکول بھی ہے جہاں ریسلنگ کی تربیت دی جاتی ہے- ان کا وزن 86 کلو گرام جبکہ قد 5 فٹ 10 انچ ہے-

image


سمیع زین
سمیع 12 جولائی 1984 میں کینیڈا میں پیدا ہوئے اور ان کا حقیقی نام رمی صبائی ہے- یہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایک کینیڈین پروفیشنل ریسلر ہیں- سمیع کے والد کا تعلق شام سے تھا لیکن اب یہ امریکہ میں رہائش پذیر ہیں- سمیع جاپان میں ہونے والی اوپن ویٹ چمپئین شپ کے فاتح بھی رہ چکے ہیں- سمیع کا قد 6 فٹ 1 انچ جبکہ وزن 96 کلو گرام ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

WWE Wrestlers enjoy huge fan following across the world. Someone or the other is a fan of any wrestler. Mostly wrestlers belong to America. But, today we are going to introduce you to world's popular and powerful Muslim wrestlers.