پیپسی اور کریم کی نوک جھونک ہوئی ختم اور صارفین کو 20 لاکھ پروموز مل گئے

سوشل میڈیا کی طلسماتی دنیا نے دورِ حاضر کے انسانوں کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے- آئے دن چٹپٹی خبریں فیس بک اور ٹوئیٹر پر گردش کرتی رہتی ہیں- کبھی کوئی مشہور شخصیت دوسری شادی کرلیتی ہے تو کبھی کوئی سیاستدان مضحکہ خیز بیان دے دیتا ہے یا کوئی ویڈیو وائرل ہوجاتی ہے اور دنیا اس خبر کے پیچھے لگ جاتی ہے-

سوشل میڈیا کی بات چلی ہے تو آج کل لوگوں کو ایک نئے قصے نے بہت لطف اندوز کیا ہے- مشہور آن لائن کیب بکنگ سروس کریم اور مایہ ناز کولا برانڈ پیپسی آج کل پھپھو اور بھتیجی کی کہانی بنائے ہوئے ہے- ان پر آنے والے تبصرے اور مزیدار ٹوئیٹ نے جس انداز میں تہلکہ مچایا ہے وہ قابلِ دید ہے- لوگوں نے کریم اور پیپسی کی اس لڑائی سے بہت لطف اٹھایا ہے-

سوشل میڈیا پر آنے والے کریم اور پیپسی کے ٹوئیٹ اتنے تفریح سے بھرپور تھے کہ لوگ ان تبصرے کیے بغیر نہ رہ سکے- پیپسی نے خود کو خاندان کی پھپھو ثابت کرتے ہوئے کریم کو قانونی نوٹس کی دھمکی دی٬ اس سب کی شروعات کچھ اس طرح ہوئی:
 


اس ٹوئیٹ کی وجہ سے بڑے ملٹی نیشنل برانڈز کے درمیان جھگڑا پڑ گیا اور لوگوں کو چہ مگوئیاں کرنے کا موقع مل گیا- پیپسی کریم کے اس جھگڑے کو مزید ہوا ملی جب پیپسی نے اس ٹوئیٹ کا جواب اپنے اس ٹوئیٹ میں دیا-
 


پیپسی نے فوراً ہی اس ٹوئیٹ کے جواب میں کہا میرا نام کیوں لیا؟
 

image


ان کے اس ٹوئیٹ کی جنگ کے آغاز میں ہی لوگوں نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کرنا شروع کردیا٬ کچھ پیپسی کے شیدائی پیپسی کے ساتھ مل گئے- کچھ لوگ کریم کو سپورٹ کرنے لگے اور کچھ لوگوں کا ردِ عمل تھا:
 

image


اس بحث کے دوران کریم نے پیپسی کو مزید غصہ دلانے کے لیے ایک اور پوسٹ شئیر کی جو کریم یو اے ای کی طرف سے آئی-
 


کریم کی اس ٹوئیٹ نے تو لوگوں کو مزید ہنسنے کا سامان دے دیا اور لوگ اس پر پیپسی کے ساتھ برا سلوک کرنے لگے- لیکن برانڈز کی لڑائی میں کون کس سے پیچھے رہ سکتا ہے؟

لوگ انتظار کرنے لگے کہ انہی ٹوئیٹس میں کچھ مزیدار موڑ آئے گا اتنے میں کریم نے پیپسی کو مزید تنگ کرتے ہوئے یہ ٹوئیٹ کیا:
 

 

image

اس ٹوئیٹ کے جواب میں پیپسی ایک ساس بن گئی اور اپنی کریم بہو کو ڈرانے کے لیے یہ ٹوئیٹ پوسٹ کی جس سے دونوں ہی کمپنیز کے درمیان جنگ کا ماحول بن گیا
 


اس ٹوئیٹ نے لوگوں کو بہت تفریح فراہم کی٬ جیسے کہ اجازت تو ہر کام کی لینی چاہیے اور کریم نے پیپسی کی اجازت کے بغیر اس کا نام کیسے لیا؟ ارے بھئی بنا اجازت کے جیسے پیپسی پی لیتے ہیں ویسے ہی بغیر اجازت کے نام لیا-
 

image

اس بحث کے دوران سماﺀ ٹی وی گھر کی بڑی خاتون بننے کا مظاہرہ کرتے ہوئے درمیان میں کودی ایک مزیدار بیان دیتے ہوئے ایک پول شروع کیا کہ اگر کریم مفت پیپسی دے رہا ہے تو کیا پیپسی کو بھی مفت کریم پروموز دینی چاہیے یا نہیں-
 


اس جنگ میں لوگوں نے حصہ لینا شروع کیا اور کہنے لگے کہ اب تو جینا ہوگا مرنا ہوگا٬ دھرنا ہوگا دھرنا ہوگا- پیپسی کو خود کو بہتر بنانا چاہیے نہ کہ کریم کے ساتھ لڑائی میں وقت ضائع کرے- ایک تبصرہ دیکھنے میں آیا جس میں کہا گیا کہ “ پیپسی کو چاہیے کہ اتنے پیسے میں کیس کرے٬ اتنے پیسے اپنے برانڈ پر لگا لے تو برانڈ اچھا ہوجائے“-

اسی طرح لوگوں کے تبصرے اور ٹوئیٹس آتے رہے اور دونوں برانڈز کو اندر ہی اندر اپنی حکمت عملی پتہ چلتی رہی-

اس ٹوئیٹ پر کچھ لوگوں نے کریم سے کہا کہ ہمیں مفت کی پیپسی نہیں چاہیے٬ ارے یہاں تو لوگ مفت کا پانی نہیں چھوڑتے تو پیپسی کون چھوڑے گا- خیر اس لڑائی کے چلتے بہت سے دلچسپ تبصرے اور ٹوئیٹس سامنے آئے-

یہیں اس کہانی نے ایک نیا موڑ لیا اور ایک سنسنی خیز ویڈیو سامنے آئی جس میں پیپسی کے مارکیٹنگ کے ہیڈ سعد خان نے اعلان کیا کہ پیپسی کریم کے ساتھ پارٹنر شپ کرتے ہوئے 1 ملین کریم پروموز کا اعلان کر رہا ہے-
 


اس ویڈیو لنک کے جواب میں کریم کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر عمر عابدین نے فوراً ہی پیپسی کی پیشکش قبول کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ وہ پیپسی کے ساتھ مل کر یہ پروموز ڈبل کرسکتے ہیں- یعنی اب پیپسی اور کریم مل کر 2 ملین پروموز کا اعلان کریں گے-
 


دونوں ہی برانڈز نے لوگوں کو بڑے مزے سے مصروف رکھ کر یہ کہانی میڈیا کو دی اور لوگوں نے برانڈز کی اس چھوٹی سی جنگ کو مارکیٹنگ کی حکمت عملی بنا دیا- دو بلیوں کی لڑائی میں بندر روٹی لے کر بھاگ گیا کا منظر سامنے آیا اور میڈیا کو نیا مصالحہ مل گیا-

اس پوری جنگ میں جہاں کچھ لوگوں نے ساس یعنی کریم کو سپورٹ کیا وہین بہت سے لوگوں نے بہو یعنی پیپسی کو بھی سپورٹ کیا- دلچسپ بات یہ ہے کہ ان دونوں بڑے برانڈز کی جنگ میں جیت ہوئی ان لوگوں کی جو ان دونوں برانڈز کو سپورٹ کر رہے تھے یعنی جو محاورہ ہم سنتے آرہے ہیں CUSTOMER IS ALWAYS RIGHT وہ بالکل صحیح ثابت ہوا اور پیپسی اور کریم کی جنگ میں جیت کسٹمر کی ہوئی-
YOU MAY ALSO LIKE:

This funny article is all about the battle of the brands i.e. pepsi and careem. The way boht multinational brands tweeted and how it went through a poll from samaa TV and the people. Everyone enjoyed a lot by the tweets and made fun of both brands in a very neutral manner.