انسانی زندگی کے بہت سے سوالوں کے جواب‎

انسان ازل سے ابد تک بہت سے سوالات کی تلاش میں رہا ہے۔ کچھ سوالات اپنی قسمت کے متعلق، کچھ اپنے دنیاء میں آنے کے مقصد کی تلاش میں، کچھ اپنی کامیابیوں کی جستجو میں، کچھ اپنی ناکامیوں کے اسباب کے لیے گویا ہر فرد اس نظامِ قدرت سے کوئی نہ کوئی سوال مطلوب رکھتا ہے جس کے حصولِ جوابمیں خود سے خود کو آشنا نہیں کر پاتا اور اپنی زندگی میں اس قدر مصروف ہو جاتا ہے کہ ایسے بہت سے سوالات کو اپنی مجبوریوں، پریشانیوں، دکھوں، کے کھنڈر میں دفن کردیتا ہے۔

اگراپنی روزمرہ زندگی پر تھورا سا غورکیا جائے تو انسان اپنے بہت سے سوالوں کے جواب کسے کوڑے کے ڈھیر میں پڑے کاغذ پر لکھی تحریر میں،سجدے میں بہائے گئے آنسوں کے ایک قطرے میں ،کسی رکشہ پر لکھی عبارت سے ، کسی اپنوں میں موجود غیروں اور غیروں میں رہنے والے اپنوں سے پاسکتا ہے، کسی امیر کے رنج میں تو کسیفقیر کی مسکان میں دیکھ سکتا ہے، کسی بے زبان جانور کے فعل سے تو کسی زباں گو کی افکار میں دیکھ سکتا ہے، کسی عمر رسیدہ شخص کی نادانی میں یا کسی کم عمر بچے کی صداقت میں ڈھونڈ سکتا ہے، کسی خواب کی تعبیر میں یا اپنی ماں کےقدموں میں ڈھونڈ سکتا ہے۔ انسان اگر سچی طلب کرے تو کسی بھی سوال کا جواب نہ صرف اپنے فہم سے تلاش کر سکتا ہے بلکہ اپنی ذات کی پہچان سے زندگی کی ہر مصیبت،دکھ، تکلیف کا سامنا کر سکتا ہے اور اپنی دنیا و آخرت دونوں میں کامیابی پا سکتا ہے۔

Saeed Neoteric
About the Author: Saeed Neoteric Read More Articles by Saeed Neoteric: 3 Articles with 2480 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.