آزادی اظہار رائے

آزادی اظہار رائے کسی بھی معاشرے کی ترقی اور اس کے استحکام کے لیے نہایت ضروری ہے، مگر رائے کی آزادی خواہ وہ کسی عوامی جگہ پر ہو یا نجی سطح پر؛ سیاسی یا کاروباری مقاصد کے لیے ہو یا فلم، کتابوں تصاویر اور تقاریرکی صورت میں ٹی وی اور سوشل میڈیا پر؛ ہر صورت میں یہ یقیناً معاشرے کی بقاء، اس میں امن کے قیام اور اس کی ترقی و خوشحالی کے لیے، اس میں بسنے والے ہر فرد کا بنیادی حق ہے۔ لیکن ایک خاص نظریے، ثقافت، مذہب اور پیشے کے فرد کے لیے اس ’’رائے‘‘ کا معیار کیا ہے اور جو کچھ وہ سوچتا، سمجھتا یا جانتا ہے اس کی ترویج میں وہ کس حد تک خود مختار ہے، اس کا احاطہ کرنا بھی بہت ضروری ہے، ورنہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں آج دنیا میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ یقیناً اس معاملے میں کسی خاص ضابطے یا اصول کے فقدان کا ہی نتیجہ ہے۔ ذیل میں آزادی اظہار رائے کے منفی و مثبت اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے اور مزید اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ کیسے حقیقی معنوں میں اسے ہر ممکنہ حد تک مفید بنایا جا سکتا ہے۔

روم و فارس میں قیصر و کسریٰ کا اثرو رسوخ اور اقتدار اس بنیاد پر قائم تھا کہ ان کے حکم اور طریقہ کار کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز خاموش کر دی جائے؛ عرب میں ’بت‘ خدا مانے جاتے تھے کیوں کہ کسی میں بھی ان کی بے بسی اور لوگوں کی بے وقوفی پرآواز اٹھانے کی ہمت نہیں تھی ؛یورپ میں پادری ’’کوپرنکس‘‘کو پھانسی لگا دیتے تھے تاکہ ان کی کہی ہوئی بات کوئی رد نہ کر سکے؛ وقت کے امام اندھیر کو ٹھریوں میں قید کر دیے جاتے تاکہ ظالم حکمران اپنے تاج و تخت کو بچا سکیں۔ ’پھر چاہے’خدا ایک ہے‘‘کہنے پربرما میں لاکھوں مسلمانوں کو انہی کے گھروں سے بے دردی سے نکال دیا جائے یا’’'خدا نہیں ہے ‘‘کہنے والوں کو کلیساؤں میں سرِ عام سزا دی جائے؛ کبھی رنگ، کبھی نسل، کہیں ثقافت تو کہیں مذہب، کبھی امیر اور غریب کی تمیز تو کبھی عوام اور حکمران میں طاقت کے فرق کی بنا پر’’'رائے کی آزادی‘‘ ہمیشہ سے کئی پابندیوں کا شکار رہی ہے۔

لہذا دنیا کے دو مختلف حصوں میں اس کے حق میں ہو نے والی جدو جہد کے نتائج میں دو مختلف تہذیبوں کی بنیاد پڑی جس میں سے ایک نے ناخداؤ ں کے خلاف آواز اٹھائی اور انسانیت کو غلامی سے نجات دلا کر خالقِ کائنات کی پہچان کروائی، جس نے ہر عمل اور ہر قدم پر رہنمائی کا وعدہ کیا اور اپنے بتائے اصول و ضوابط کی پیروی کو زندگی کے مقصد کے حصول کا ذریعہ بنایا۔ تو دوسری طرف ’’آزادی‘‘ کی ایسی تحریک اٹھی جس نے صحیح اور غلط کے تمام معیار بدل دیے۔ لوگ کلیسا کی غلامی اور ظلم و ستم کے خلاف اٹھے تو سہی مگر جلد ہی اپنے نفس کے غلام بن گئے اور زندگی کے تمام معاملات اپنی خواہشات کے تابع کر دیے اوریوں آج کے مغربی اور مشرقی اور خصوصی طور پر اسلامی اور غیر اسلامی معاشرے کی بنیاد پڑی، جو کئی معمالات میں ایک دوسرے کے مخالف سوچتے ہیں اور مختلف سمتوں پر محوِ سفر ہیں۔ نتیجتاً ایک کی آزادی اظہار کا استعمال دوسرے کی آزادی پر براہ راست حملہ ہوتا ہے، جو اکثر معاملات میں شدت اختیار کر جاتا ہے۔ دنیا میں ’’رائے کی آزادی‘‘کے نتائج انہی رائج تصوّرات کا نتیجہ ہیں۔

دوسری طرف وہ چند نمایاں اصول جو تقریبا ہر جگہ یکساں طور پر اپنائے جاتے ہیں، وہ بھی زیادہ تر طاقت ور کے ہاتھ کا کھلونا محسوس ہوتے ہیں۔ چاہے پھر ریاستی معاملات ہوں یا ایک شخص کے انفرادی تعلقات، ہر کوئی اس آزادی کے سائے میں اپنے مفاد نکالنے کی تگ و دو میں ملتا ہے اور نتیجتاً بدامنی اور عدم برداشت کی فضا دنیا میں چاروں طرف موجود ہے۔ کوئی بھی اپنے اندر جھانکنا نہیں چاہتا اور بضدہے کہ صرف اس کی سنی اور مانی جائے۔

یہاں تک کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں دوسرے لوگوں کے عقائد اور نظریات کی پروا بھی نہیں کی جاتی اور ان کی قبولیت تو بعید بلکہ ان کی آواز کو تھما دینے کی بھی ہر ممکنہ کوشش ہوتی ہے۔ لہذا اسی حقیقت کے پیشِ نظر ہمیں لاکھوں مسلمان حرمتِ پیغمرﷺمیں کبھی ڈنمارک میں خا کوں پر تو کبھی ہالینڈ میں نایبا الفاظ کے استعمال کے خلاف احتجاج کرتے ملتے ہیں؛ کبھی انسانی حقوق کے پاسدار بیلجیئم میں ہزاروں یہودیوں کے قتل عام پر بات کرنے پر بھی پابندی لگاتے ہے؛ تو کبھی کشمیر میں’’'ہم آزاد ہیں‘‘ کے نعروں پر اظہار رائے کا محافط ہونے کے دعویٰ دار بھارت کی طرف سے شیلنگ ملتی ہے؛ کبھی ہزاروں عیسائیوں کو آزاد سوچ کے حامل کوریا میں فقط مختلف مذہب ہونے کے باعث بے وجہ عدالتوں میں گھسیٹا جاتا ہے تو کبھی امن و امان کے رکھوالے امریکا میں پردے اور آزان پر پابندی لگتی ہے؛ توکبھی’’'اسلام ضابطہ حیات ہے‘‘ کی پیرو کار اسلامی ریاستیں سعودیہ اور پاکستان اپنے ہی شہریوں کی سوچ اور خیال کو اپنی مرضی کا پا بند کرتی ہیں۔ اس طرح انفرادی سطح پربھی لوگ ایک دوسرے کا مزاق اڑانے، اس کی تزلیل کرنے، اس کو نیچا دکھانے کو بھی اآزا ی اظہار رائے کے زمرے میں ہی لے کرآتے ہیں۔ یہاں تک کہ میڈیا بھی اس سارے صورتحال میں فقط منفی سوچ کو پھیلانے، واقعات کو غلط ملط کرنے اور ہر شعبے پر بے جا تنقید کو ہی فقط آزادی اظہار رائے گردانتا ہے اور اسی طرح آج کے دور میں سوشل میڈیا پر آئے دن کسی نہ کسی مسئلے کو حقائق کو اس حد تک بگاڑ دیا جاتا ہے کہ اصل مسئلہ اجھل ہو جاتا ہے۔مختصراً رائے کی آزادی کے تصور اور اس کی عملی اثرات میں مختلف تناظر میں بہت دوری موجود ہے، جس کے باعث مثبت نتائج برآمد نہیں ہو پارہے۔

لہذاآج ہمیں اپنے رویے درست کرنے ہوں گے اورآزادی اظہار رائے میں بھی اعتدال کو اپنانا ہوگا۔ ’’پہلے تولو پھر بولو‘‘ کے اصول پر عمل کرتے ہوئے ’’الفرقان‘‘ کی تعلیم کو سامنے رکھناہوگا ، جس نے اپنے جیسا کلام پیش کرنے کا چیلنج دے کر ثابت کیا ہے کہ بات کرنا حرام نہیں جب تک وہ ادب ، تہذیب اور دلیل کے دائرے سے باہر نہ ہو اور جب تک ہم ایک دوسرے کے اس بنیادی حق کو تسلیم نہیں کرتے کسی مثبت تبدیی کا سوال ہی ممکن نہیں۔حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے:
’’اے عمرو! تم نے کب سے لوگوں کو غلام بنا لیا، جب کہ ان کی ماؤں نے ان کو آزاد جنا تھا۔‘‘

 

ZAIN UL HASSAN
About the Author: ZAIN UL HASSAN Read More Articles by ZAIN UL HASSAN: 5 Articles with 3727 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.