عادت

لوگ کہتے ہیں کہ کسی کے ہونے نہ ہونے سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا نہ وقت کا پہیہ رکتا ہے نہ سانسوں کی روانی تھم جاتی ہے نہ دن میں سورج کی جگہ چاند لیتا ہے اور نہ رات میں دن کی سی روشنی ہوتی ہے۔ نہ ماہ و سال کی چال بدلتی ہے نہ موسموں کے اطوار بدلتے ہیں ۔۔واقعی بدلتا تو کچھ بھی نہیں مگر۔۔۔ ایک کہیں کسی دل میں خالی پن سا رہ جاتا ہے۔۔ ایک نہ مٹنے والی کسک باقی رہ جاتی ہے۔۔۔ سب کچھ ہوتے ہوئے بھی ایک خالی پن سا رہ جاتا۔۔۔ اور کسی کی دنیا ادھوری رہ جاتی۔۔۔ زندہ ہوتے ہوئے بھی مردوں کی فہرست میں شمار ہوتا ہے۔۔۔کائنات کے سب رنگ ماند پڑجاتے ہیں۔۔۔ آج یہی جذبات احساسات مجھے محسوس ہوئے۔۔ایک سیکنڈ کے لیے لگا جیسے میرا دل کسی نے مٹھی میں جکڑ لیا ہو۔۔۔ نہ کوئی خیریت کی خبر۔۔۔نہ رابطہ۔۔۔ لائن ڈراپ۔۔۔ فون آف۔۔۔مجھے نہیں پتہ محبت کا روپ کیا ہوتا ہے۔۔انداز کیا ہوتا ہے۔۔ کیسے یہ چہرے سے ظاہر ہوتی ہے۔۔۔لیکن دوسرے لمحے آواز سنی تو اوسان بحال ہوئے ۔۔۔ مردہ جسم میں جیسے جان لوٹ آئی ہو۔۔تب سوچا کہ محبت پاک ہوتی ہے۔۔۔ قدرت کا وہ قیمتی تحفہ جو بس خاص لوگوں کے لیے ہی قدرت نے سنبھال رکھی ہوتی ہے۔۔۔ اس موتی کی مانند جو سیپ نے اپنے اندر چھپا رکھا ہوتا۔۔۔آپکی آنکھوں کی اس چمک کی طرح جو میری موجودگی سے ظاہر ہوتی ہے۔۔۔ سچ کہوں مجھے آپ کی عادت ہوگئی ہے۔۔۔ اور اسی عادت سے بے پناہ محبت۔۔

Aalima Rabia Fatima
About the Author: Aalima Rabia Fatima Read More Articles by Aalima Rabia Fatima: 48 Articles with 74034 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.