موسمِ سرما٬ بچوں کی عام بیماریاں اور ان سے بچاؤ

موسمِ سرما کا آغاز ہوچکا ہے اور یہ سال کا وہ وقت ہوتا ہے جب اکثر افراد بالخصوص بچے بہت زیادہ بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں- عام طور پر بچوں میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنی والی بیماری نزلہ ہوتی ہے- بدلتے موسم کے ساتھ ہی اکثر بچوں کو نزلہ٬ زکام اور کھانسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے- والدین کی بےانتہا کوششوں کے باوجود بھی بچے ان بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں- یہاں ہم سردیوں کے موسم میں بچوں عام پائی جانے والی بیماریوں اور ان سے بچاؤ کا ذکر کریں گے-
 

نزلہ
نزلہ سردیوں کے ساتھ آنے والی ایک عام بیماری ہے٬ احتیاط کے باوجود اکثر بچے اس بیماری کا شکار بن جاتے ہیں- اس بیماری کی علامات میں س درد٬ کمزوری٬ بخار اور شدید نزلہ شامل ہیں- اگر یہ علامات بچے میں دیکھیں تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں- خود سے کوئی علاج کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے-

image


خشک جلد
خشک جلد بھی موسمِ سرما میں بچوں اور بڑوں کے لیے مسئلہ بنتی ہے- خشکی کی وجہ سے جلد میں نمی کم ہوجاتی ہے- ایسی صورت بچوں کی جلد پر لوشن اور کریم وغیرہ کا زیادہ استعمال کریں- یہ لوشن جلد میں جذب نہیں ہوتے بلکہ جلد پر ایک حفاظتی تہہ بنا دیتے ہیں جس سے جلد خشکی سے محفوظ رہتی ہے-

image


دمہ
دمہ پھیپھڑوں کی ہونے والی ایک عام بیماری ہے- سردیوں میں اکثر بچے اس بیماری کا شکار بن جاتے ہیں- زیادہ کھانسی اور سینے کے انفیکشن کی وجہ سے یہ بیماری بڑھ بھی سکتی ہے- بچوں میں اس بیماری کی روک تھام کے لیے انہیں مکمل گرم کپڑے پہنا کر رکھیں بالخصوص گھر سے باہر جاتے وقت- بچوں کے سینے اور کان کو ضرور کپڑوں سے محفوظ بنائیں- دمہ سے محفوظ رہنے کے لیے ابلے ہوئے انڈے زیادہ سے زیادہ استعمال کریں-

image


ہاتھ اور پاؤں کا ٹھنڈا ہونا
بچوں کے ہاتھ اور پاؤں کا ٹھنڈا ہونا ان میں کمزوری کی نشانی ہوتی ہے- اپنے بچوں کو سردیوں میں زیادہ سے زیادہ وقت تک گرم درجہ حرارت میں رکھنے کی کوشش کریں- اس بیماری کی وجہ سے بچوں کو بعض اوقات گھٹنوں کے درد کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے- اس سے بچنے کے لیے بچوں کے ہاتھوں پیروں پر گرم تیل سے مالش کریں تاکہ ان کے ہاتھ اور پیر گرم رہیں-

image


کانوں کا انفیکشن
سردیوں میں کان کا انفیکشن بھی بچوں میں عام پایا جاتا ہے- یہ کانوں میں ٹھنڈی ہوا لگںے کی وجہ سے ہوتا ہے- اکثر بچے باہر جاتے وقت احتیاط نہیں کرتے اور اس انفیکشن کا شکار ہوجاتے ہیں- اس انفیکشن میں بچوں کے کان میں خارش شروع ہوجاتی ہے اور ساتھ ہی نزلہ بھی شروع ہوجاتا ہے- اس سے بچنے کا سادہ طریقہ یہی ہے کہ سردیوں میں بچوں کے کان ڈھک کر رکھیں- باہر جانے سے قبل بچوں کو گرم ٹوپی ضرور پہنائیں- اور اگر انفیکشن بڑھ جائے تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Yes, many of us are happy that the hot and humid weather is finally over, but let's not forget that winter in many parts of Pakistan is extremely cold, though some of us down south only feel a slight chill. The most to get affected by every change of season is undoubtedly the kids, who tend to develop winter diseases and symptoms that put every mother in a tizzy.