اَن کہی

اس نے اپنی بالائی منزل کی خوبصورت سی کھڑکی کو دیکھا،،،توسالِ نو کے پہلے
مہینے کی یخ بستہ ہوا نے بے رحمی سے اسکا استقبال کیا،،،اسکی اونی ٹوپی،،
سے نکلتی ہوئی لٹ نے اس کے خوبصورت نازک سے گالوں کو چھوکر،،،اوربھی
گلابی کردیا،،،!!

سنا ہے وہ بہت خوبصورت ہے
کسی سرد گلابی سی شام کی طرح

وہ آج بھی سڑک کے کنارے اسی ٹوٹی ہوئی پلی پر بیٹھ گیا،،،!!
وہ عمر رسیدہ بالکل نہ تھا،،مگر شاید حالات نے اسے اپنی طبعی عمر سے کئی
ذیادہ بوسیدہ سا کردیا تھا،،،اس کے جسم سے چپکا ہوا کوٹ اب چیٹھڑوں میں،،،
تقسیم در تقسیم ہوکر کسی غریب کی تباہ حال جھونپڑی کے جیسا ہو گیا تھا،،!!

اس نے ہر روز کی طرح کوٹ کی جیب سے اخبار میں لپٹا بن کباب نکالا،،ہاتھوں کو
ایسے کیا جیسے واش بیسن میں دھو رہا ہو،،،پھر آگے بڑھ کر اس نے،،،خیالی موم
بتیاں جلالیں،،،پھر انہیں پھونک مار کر بجھایا،،پھر بہت نفاست سے اپنا بن کباب
کھانے لگا،،،!!

اسے سردی نے آ دبوچا مگر وہ اس دلچسپ روزمرہ کے منظر کو کھونا نہیں چاہتی
تھی،،،وہ جلدی سے اپنی گرم شال جسم پر لپیٹ کر کھڑکی میں پہنچ گئی،،،اس
کا بن کباب ختم ہو چکا تھا،اس اخبار کو اس نے ٹشو پیپر بنا کر ہاتھ صاف کیے
پھر ہوا میں منہ اوپر کرکے خیالی ماؤتھ واش کرکے کلی کردی،،،!!

وہ مسلسل خود سے باتیں کررہا تھا،،،روبی نے محسوس کیا وہ خود سے کہہ رہا،،
تھا،،،بہت سردی ہے،،،وہ خود میں سمٹ رہا تھا،مگر سردی اس کے کمزور جسم
سے کھیل رہی تھی،،،اس نے خیالی انداز میں اپنے اوپر گرم کمبل ڈالا اوراپنےسر
کو اپنے گھٹنوں سے ملانے کی کوشش کرنے لگا،،،!!

روبی نے محسوس کیا اس کا جسم سردی سے کانپ رہا تھا،،،وہ پلٹ کر اپنے بیڈ
پر آگئی،،،صبح بھی سورج نہیں نکلا تھا،سردی کی شدت ہر چیز کو منجمد کررہی
تھی،،،

شرفو نے بوائل ایگ روبی کے سامنے رکھتے ہوئے کہا،،،بڑا ظلم ہوگیا بی بی جی
رات وہ پاگل سردی سے ٹھٹھر کر مرگیا،،،
روبی کو درد کی لہر سر سے پاؤں تک دوڑتی محسوس ہوئی،،،کون،،،وہ،،،جو سامنے
سو،،سوتا تھا؟ اس نے بڑی مشکل سے اپنا سوال پورا کیا،،،!!

بہت عجیب سا انسان تھا،،،شرفو نے روبی کے سوال کو ان سنا کردیا،بس جی اچھا
خاصا پڑھا لکھا خوبصورت انسان تھا،،،،(جاری)
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1195446 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.