سال 2019: کچھ نیا کرنا چاہیے٬ لیکن کیا؟

سال 2018 کے اختتام پذیر ہونے میں اب چند ہی دن باقی ہیں- نئے سال کے آمد کے ساتھ ہی ہر کسی کے ذہن میں پہلا سوال یہی ہوتا ہے کہ اس سال کیا نیا یا منفرد کیا جائے؟ ہم سب ہی عام طور پر خود سے کچھ نیا یا کچھ اچھا کرنے کا وعدہ کرتے ہیں- نئے سال کے ساتھ نئے چیلنجز کا سامنا ایک عام سی بات ہے- لیکن نئے سال کا آغاز اس سوچ کے ساتھ کریں کہ آپ ہر چھوٹی چیز میں نہ صرف اپنی خوشی کریں گے بلکہ دوسروں کو بھی خوش رکھنے کی کوشش کریں گے- ہم یہاں چند ایسے ہی آئیڈیاز شئیر کر رہے ہیں جو آپ کے سال 2019 کو منفرد بنا سکتے ہیں-
 

تفریح سے بھرپور زندگی گزاریں
نئے سال میں سب سے پہلے یہ طے کرلیں کہ یہ سال آپ تفریح سے بھرپور گزاریں گے- چاہے اسے گھوم پھر کر گزاریں یا پھر دوستوں کے ساتھ وقت گزار کر لطف اٹھائیں- ہر چھوٹی چھوٹی چیز میں خوشی تلاش کریں- جب آپ خوشگوار موڈ کے ساتھ زندگی گزارنے کی کوشش کریں گے تو آپ کے تمام امور بھی کامیابی کے ساتھ انجام پائیں گے- چاہے وہ امور پیشہ ورانہ ہوں یا پھر ذاتی زندگی سے متعلق-

image


صحت بخش غذا کھانے کی عادت اپنائیں
سال 2019 کے حوالے سے ایک وعدہ خود سے ضرور کریں کہ نئے سال میں آپ صرف ایسی غذاؤں کا انتخاب کریں گے جو صحت بخش ثابت ہوں- اس کے علاوہ ورزش کو بھی اپنی روزمرہ زندگی حصہ بنائیں گے- اگر آپ جنک فوڈ کے عادی ہیں تو آپ جنک فوڈ کی جگہ پھل کھائیں گے- اور خود صحت مند رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے-

image


کچھ نیا سیکھنے کی کوشش
سال 2019 میں آپ کچھ نیا کرنے یا کچھ نیا سیکھنے کی کوشش ضرور کریں چاہے وہ آپ کے مشعلے سے متعلق ہی کیوں نہ ہو- لیکن آپ سال 2019 میں کچھ نیا ضرور سیکھیں گے- یہ عمل آپ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا-

image


تمباکو نوشی ترک کریں
اگر آپ تمباکو نوشی جیسی بری چیز کے عادی ہیں تو خود سے یہ وعدہ کریں کہ آپ سال 2019 میں سگریٹ چھوڑنے کی بھرپور کوشش کریں گے- کوشش کریں کہ تمباکو نوشی کم سے کم کردیں اور خود کو کسی اچھی چیز کا عادی بنائیں-

image

اپنی کمائی کا صحیح جگہ استعمال
سال 2019 کے حوالے سے یہ تہیہ کرلیں کہ نئے سال میں آپ اپنی آمدنی درست جگہ پر کریں گے اور فضول خرچی سے گریز کریں گے- ایسی جگہ کا کمائی کا استعمال کریں جہاں سے آپ کو طویل وقت تک فائدہ حاصل ہو- اس سلسلے انٹرنیٹ پر موجود متعدد ایپس آپ کے لیے مددگار ثابت ہوسکتی ہیں-

image

مندرجہ بالا آئیڈیاز کا ذکر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ بلند و بانگ دعوے اور بڑی بڑی منصوبہ بندی کرنے سے زیادہ بہتر یہ ہے کہ چھوٹی چھوٹی چیزوں سے شروعات کریں اور انہیں آگے تک لے جائیں- ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اپنا نیا سال خوشی اور جوش و خروش سے کریں گے- اور یہ تمام آئیڈیآز آپ کو نیا سال اچھی طرح گزارنے میں مدد فراہم کریں گے-
YOU MAY ALSO LIKE: