پاکستانیوں خبردار٬ مختلف ممالک میں 6 کام کرنا مہنگا پڑسکتا ہے

یہ بات تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ چوری، منشیات کا استعمال وغیرہ دنیا کے تمام ممالک میں غیر قانونی ہے۔ لیکن کیا آپ ایسی حیرت انگیز چیزوں کے بارے میں جانتے ہیں جنہیں ہم عام استعمال کرتے ہیں انہیں مختلف ممالک میں غیر قانونی سمجھا جاتا ہے- مختلف ممالک کی سیر کا شوق رکھنے والے افراد کو ان پابندیوں کے بارے میں ضرور علم ہونا چاہیے ورنہ انہیں جرمانہ یا جیل کی ہوا کھانی پڑ سکتی ہے۔


Selling gum in Singapore
سنگاپور میں چیونگم کھانے اور چیونگم فروخت کرنے پر پابندی ہے اور اگر کوئی شخص چیونگم فروخت کرتے ہوئے پکڑا جائے تو اس کے اوپر 1 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ اس کی پابندی کی وجہ یہ ہے کہ سنگاپور کی سڑکوں کو صاف رکھا جا سکے-

image


Killing a cow and eating the meat in Nepal
یہ بات تو آپ بہت اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ انڈیا میں گائے کی پوجا کی جاتی ہے لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ انڈیا کا پڑوسی ملک نیپال بھی گائے کے لیے جنونی کیفیت کا شکار ہے۔ گائے نیپال اور بھارت کا قومی جانور ہے۔ ان دونوں ممالک کی حکومتیں اس کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کئی اقدامات کرتی نظر آتی ہیں۔ نیپال میں گائے کو ذبح کرنے اور کھانے پر پابندی عائد ہے- آپ کو یہ بات جان کر حیرت ہوگی کہ کچھ عرصے قبل نیپال کی عدالت نے ایک آدمی کو گائے ذبح کرنے کے جرم میں بارہ سال قید کی سزا سنائی تھی۔

image


Not carrying a passport in Japan, Russia and China
جاپان٬ چین اور روس میں سیاحتی مقامات کی سیر کے دوران غیر ملکی افراد کو اپنا پاسپورٹ ساتھ رکھنا ضروری ہوتا ہے- اگر آپ کا پاسپورٹ آپ کے پاس نہ ہو اور سیکورٹی اہلکار طلب کرلیں تو اس صورت میں آپ کو سنگین نتائج بھگتنا پڑسکتے ہیں٬ یہاں تکہ کہ جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے- اس لیے ضروری ہے کہ ان ممالک میں پہنچنے کے بعد جب سیر کے لیے باہر نکلیں تو اپنا پاسپورٹ ہوٹل میں چھوڑنے یا کسی اور کے حوالے کرنے کے بجائے یاد سے اپنے ساتھ رکھیں-

image


Ketchup in France
فرانس نے اسکولوں میں کیچپ پر مکمل طور پر پابندی عائد کر رکھی ہے کیونکہ فرانس کی حکومت کے مطابق کیچپ میں صرف 10 فیصد ٹماٹر ہوتا ہے جبکہ 90 فیصد اس میں شوگر پائی جاتی ہے- اسی لیے وہاں کی حکومت نے اسے بچوں کی صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے اسکولوں میں اس کے استعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے-

image


Dancing in public in Kuwait, Iran and India
کئی لوگوں کو رقص کا بہت شوق ہوتا ہے اور مختلف ممالک میں رقص کے شوقین افراد اپنے دوستوں کے ہمراہ رات گئے سڑکوں پر رقص کرتے نظر آتے ہیں-تاہم بہتر ہے کہ ایسے افراد کویت ، ایران اور بھارت جانے سے گریز کریں کیونکہ ان ممالک میں اس عمل پر پابندی عائد ہے- ایران میں 30 طلبا کو سڑک پر رقص کرنے کے جرم میں گرفتار کر کے سخت سزا بھی دے چکا ہے ۔ایسا ہی ایک قانون بھارت میں بھی موجود ہے- وہاں ایک ڈانس فلور پر ایک وقت میں دس سے زیادہ جوڑوں رقص کرنا بھی منع ہے۔

image


Stopping on the motorway in Germany
جرمنی کی autobahn نامی موٹر وے یوں تو ویسے ہی اپنی تیز رفتار ٹریفک کے باعث خطرناک قرار دی جاتی ہے مگر اس پر لاگو ایک جرمن قانون اسے مزید خوفناک بنا دیتا ہے- جی ہاں اس موٹر وے پر گاڑی کھڑی کرنا جرم ہے چاہے آپ کا پیٹرول ہی کیوں نہ ختم ہوگیا ہو- اس کی وجہ یہ ہے کہ اس صورت میں کسی وقت بھی کوئی حادثہ رونما ہوسکتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

We all know that things like theft, assault and dealing drugs are obviously illegal but how about the common things that we all probably do in our day to day lives that are actually illegal, in other countries. From the strange and shocking to the laws that are the very definition of discrimination, these illegal activities might just leave you a little confused.