گرتے بالوں کی روک تھام کے لیے جادوئی ٹپس

کیا کنگھی کرتے ہوئے آپ کے بال عام معمول سے زیادہ نکل رہے ہیں؟ تو آپ تنہا نہیں، درحقیقت دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو عمر بڑھنے پر گنج پن کا سامنا ہوتا ہے۔

اب اس کی وجہ کچھ بھی ہوسکتی ہے جیسے ذیابیطس، وٹامن کی کمی، تناﺅ، نیند کی کمی یا دیگر امراض مگر ایسا ہوتا ضرور ہے۔

یقیناً گنج پن کی جانب بڑھنا کس کو پسند ہوسکتا ہے مگر کچھ چیزوں کے ذریعے آپ اسے روک سکتے ہیں۔

جی ہاں ڈان کے مطابق واقعی چند معمولی ٹوٹکوں سے آپ اس خطرے کو کافی حد تک ٹال سکتے ہیں۔

اگر آپ بھی اس مسئلے سے پریشان ہیں تو یہ ٹوٹکے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

کیسٹر آئل
یہ تیل امینو ایسڈ سے بھرپور ہوتا ہے جو سر میں جاکر بالوں کی نشوونما کو متحرک کرتا ہے اور بالوں کی خشکی بھی کم کرتا ہے۔ کیسٹر آئل کو استعمال کرنے کے منفرد طریقے موجود ہیں جن میں سے ایک طریقہ زیادہ کارآمد ہوتا ہے، اس کے لیے کیسٹر آئل کے چند قطرے سے سر پر مالش کریں اور رات بھر کے لیے لگا چھوڑ دیں، اس کے بعد صبح دھولیں۔ یہ عمل ہفتے میں ایک سے 2 بار دہرائیں۔

امرود کے پتے
امرود کے پتے وٹامن بی سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ بالوں کے گرنے کے عمل کو ریورس کرکے ان کی نشوونما تیز کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ تو مٹھی بھر پتوں کو ایک لیٹر پانی میں ابال کر ٹونک بنالیں، اسے ٹھنڈا کریں اور سر دھونے کے بعد بال خشک کریں اور پھر اس ٹونک سے سر پر کم از کم 10 منٹ مالش کریں۔ اس کے بعد دو گھنٹے تک انتظار کریں یا رات کو لگا کر سوجائیں، پھر نیم گرم پانی سے دھولیں۔

ناریل کا تیل
یہ تو ہر کوئی جانتا ہے کہ ناریل کے تیل کا استعمال آپ کے بالوں کو ٹوٹنے سے بچاتا ہے اور انہیں لمبا اور گہرا رکھنے میں مدد دیتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ناریل کا تیل اور لیموں کا جوس ملا کر لگانے سے آپ اپنے بالوں کو لمبے عرصے تک سفید ہونے سے بھی روک سکتے ہیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Losing hair? It’s nothing short of a nightmare. Most of us are frightened at the sight of the hair falling off our head. The underlying fear is going bald. So, how do you deal with this problem? Read on to find out.