ایسا ریلوے اسٹیشن جہاں آنے جانے کا راستہ موجود ہی نہیں

آپ نے دنیا میں موجود کئی ریلوے اسٹیشن دیکھیں ہونگے لیکن آج ہم ایسے ریلوے اسٹیشن کی بات کریں گے جو شاید نہ تو آپ نے دیکھا ہوگا اور نہ ہی سنا ہوگا ۔اس ریلوے اسٹیشن کا سن کر یقیناً آپ بھی حیرانی میں مبتلا ہوجائیں گے ۔
 

image


جاپان میں محکمہ ریلوے نے گزشتہ کچھ سالوں سے مسافروں کو جیسے حیران کرنے کی قسم کھا رکھی ہے۔ جاپان میں اب ایک ایسا ریلوے اسٹیشن بنایا گیا ہے جہاں نہ آنے کا راستہ ہے اور نہ ہی باہر نکلنے کا کوئی گیٹ ہے۔ اس ریلوے اسٹیشن میں نہ تو ٹکٹ گھر ہے اور نہ ہی کوئی چوکیدار موجود ہے اور سب سے حیران کن بات تو یہ ہے کہ یہاں صرف ٹرین کے ذریعے ہی پہنچا جاسکتا ہے ۔

جاپان میں واقع اس اسٹیشن کا نام نشی کی گاوا اسٹیشن ہے جو ایک عجیب مقام ہے۔ یہ اسٹیشن نِشی کی دریا کے ساتھ بنا ہوا ہے جو ایک بہت خوبصورت اور پرفضا مقام ہے

اس اسٹیشن کے اندر جانے اور باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ، یہاں کوئی چوکیدار نہیں اور نہ ہی ٹکٹ گھر ہے بلکہ عام لوگ تو یہاں پہنچ ہی نہیں سکتے۔ اس کے لیے قریبی پٹڑیوں سے گزرنے والی گاڑی ہی لوگوں کا یہاں لاتی ہے اور کچھ دیر کے لیے یہاں رکتی ہے۔ لوگ یہاں اتر کر حسین نظارے کا لطف اٹھاتے ہیں اور پھر انہیں معلوم ہوتا ہے کہ یہ کوئی پلیٹ فارم نہیں بلکہ ایک عارضی جگہ ہے جس کا مقصد مسافروں کو یہاں کے حسن سے آشنا کرنا ہے

جاپان میں واقع اس اسٹیشن کا نام ’سیرایو ماہی راشی ایکائی‘ رکھا گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ ’ نظارہ کرنے والا پلیٹ فارم‘ ۔ مسافر یہاں کچھ دیر رک کر اطراف کے خوبصورت مناظر کو دریا کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں اور لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور اس لمحے کو یادگار بناسکتے ہیں

YOU MAY ALSO LIKE: