خون جمنا ایک جان لیوا بیماری لیکن ان 5 غذاؤں سے علاج ممکن

خون کے لوتھڑے بننا یا خون کا جمنا (Blood Clot) انتہائی خطرناک ہوتا ہے جس کا فوری علاج کرانا چاہیے۔ خون کے جمنے کی علامات یہ ہیں- ٹانگ یا بازو میں بار بار درد اور اکڑن، سوجن، سرخی اور گرم ہو جانا۔ اچانک دم گھٹنا، سینے میں شدید درد جو سانس لینے کے ساتھ بڑھ جائے، کھانسی یا کھانسی کے ساتھ خون آنا۔ خون کے جمنے کے مرض کا اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو مریض کی جان بھی جا سکتی ہے۔ ٹانگ میں خون کے لوتھڑے کو ’’ڈیپ وین تھرومبوسس‘‘ کہا جاتا ہے۔ خون کے لوتھڑے نہ صرف متاثرہ جگہ پر خون کے بہاؤ کو روکتے ہیں بلکہ دل اور پھیپھڑوں کی جانب گردش کرنے والے خون کی راہ میں بھی رکاوٹ بن جاتے ہیں- اگر کسی کو سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہو یا وہ بے ہوش ہو گیا ہو تو فوراً ایمرجنسی سروس سے رابطہ کریں۔ اس کی وجہ پھیپھڑوں میں خون کا جمنا ہو سکتا ہے اور اس کا علاج کسی تاخیر کے بغیر ہونا لازمی ہے کیونکہ یہ خطرناک بیماری آپ کی جان بھی لے سکتی ہے۔ تاہم ہم یہاں چند ایسی غذاؤں کا ذکر کر رہے ہیں جن کا استعمال کر کے آپ اس مہلک بیماری سے محفوظ رہ سکتے ہیں-
 

زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال
جسم میں خون کے لوتھڑے یا خون کے جمنے کی ایک بڑی وجہ پانی کمی بھی ہوتی ہے- یوں تو ہم سنتے آئے ہیں کہ روزانہ 8 گلاس پانی پینا چاہیے لیکن ماہرین نے اس فارمولے کو بھی رد کر دیا ہے- تاہم آپ کو روزانہ اتنا پانی ضرور پینا چاہیے جس سے آپ کے دماغ پرسکون ہوجائے- اور یہی عمل آپ کو خون کے جمنے کی مہلک بیماری سے محفوظ بھی رکھ سکتا ہے-

image


کیوی کھانا
پھلوں اور سبزیوں کو اپنی غذا کا حصہ بنانا بھی ہماری صحت مند زندگی کے لیے اہم ہے جس میں خون جمنے کی بیماری سے بچاؤ بھی ممکن ہے- لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ کیوی ایک ایسا پھل ہے جو اس مہلک بیماری سے بچاؤ کے حوالے سے بہت زیادہ مددگار ثابت ہوتا ہے- ماہرین کے مطابق ایسے افراد جو روزانہ 2 سے 3 کیوی کھاتے ہیں ان میں خون کے لوتھڑے بننے کی شرح بہت کم ہے-

image


مصالحوں کو زندگی شامل کریں
یہ ایک بہت ہی آسان طریقہ ہے اس مہلک بیماری کے لاحق ہونے کے خطرات کو کم کرنے کا- مصالحوں کو اپنی غذاؤں میں شامل کرنے سے نہ صرف غذائیں مزیدار بنتی ہیں بلکہ آپ کے جسم میں خون کے لوتھڑے بننے کا عمل بھی سست پڑ جاتا ہے- اس سلسلے میں لہسن سب سے زیادہ مدد گار ثابت ہوتا ہے- تاہم باقی مصالحہ جات کو بھی شامل کرنا ضروری ہے-

image


زیتون کا تیل
زیتون کا تیل سبزیوں کے تیل سے زیادہ صحت بخش ہوتا ہے اور یہ خون کے جمنے کے خطرات کو بھی کم کرتا ہے- زیتون کے تیل کو کھانا پکانے کے لیے استعمال کیجیے- اس طرح آپ اس کا بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے- زیتون کا تیل دل کی تمام بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے-

image


اناج اور گری دار میوے
اناج اور گری دار میوے وٹامن ای سے بھرپور ہوتے ہیں- وٹامن ای آپ کے خون کو قدرتی طور پر پتلا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے- تحقیق کے دوران یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ وٹامن ای کا بہت زیادہ استعمال نہ صرف خون کے لوتھڑے بننے کے خطرات کو کم کرتا ہے بلکہ ایسے افراد جو پہلے سے اس مہلک بیماری کا شکار ہیں ان میں مزید لوتھڑے بننے سے روکتا بھی ہے-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Blood clots that become lodged deep within the veins of our legs are called deep vein thrombosis, or DVT, and they can be deadly. Not only does the clot block blood flow to the affected area, it can sometimes break loose and travel to the heart or lungs where it has the potential to cause death.