بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے کو کیا سزا ملی؟

جوڈیشل مجسٹریٹ حماد اللہ بھٹی نے پہلی بیوی سے اجازت لئے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص راشد کو گیارہ ماہ قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔پولیس نے اسے کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔
 

image


واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی اعلیٰ عدالت نے قرار دیا تھا کہ دوسری شادی کے لیے شوہر پر بیوی کی اجازت کے ساتھ محلے کی مصالحتی کونسل سے اجازت لینا بھی لازمی ہو گا ورنہ سزا اور جرمانہ ہو گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے یہ فیصلہ دلشاد بی بی کی درخواست پر سنایا، جس میں انہوں نے اپنے شوہر لیاقت علی میر کے خلاف بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔

عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کے مطابق اجازت کے بغیر شادی کرنے والے شخص کو سزا اور جرمانہ ہو گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے ایک 12 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا تھا کہ بیوی کی اجازت کے باوجود اگر مصالحتی کونسل انکار کر دے تو دوسری شادی پر سزا ہو گی۔

YOU MAY ALSO LIKE: