گلگت ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کو حادثہ

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کا ایک اے ٹی آر طیارہ گلگت ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران پائلٹ سے بے قابو ہو کر رن وے پر نہ رکا اور رن وے سے آگے چلا گیا ہے۔
 

image


رن وے کے بعد طیارہ کچی زمین والے ایک میدان میں جا کر ایک طرف کو جھک کر جا رکا ہے۔

اس واقعے میں تمام مسافر محفوظ رہے اور انھیں باحفاظت طیارے سے نکال لیا گیا ہے۔

طیارہ اسلام آباد سے گلگت پرواز کر رہا تھا۔
 

image


مقامی صحافی موسیٰ جلونکھا نے بی بی سی کو بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس پرواز میں 48 مسافر سوار تھے۔ انھوں نے بتایا کہ ریسکیو اور پولیس حکام اس وقت ایئر پورٹ پر پہنچ چکے ہیں۔
 

image



گلگت ایئر پورٹ پر ایمرجنسی نافذ کی دی گئی ہے اور اسے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔


Partner Content: BBC

YOU MAY ALSO LIKE:

An ATR plane of the Pakistan International Airlines (PIA) skid off the runway while landing at Gilgit airport. All passengers and crew of flight PK-605 remained safe. The airline has ordered an investigation into the incident.