ویوو نے پاکستان میں دنیا کا پہلا 32 میگا پکزل ڈول پاپ اپ سیلفی کیمرہ والا پرو سمارٹ فون متعارف کروا دیا

ویوو نے 10 اکتوبر کو لاہور میں اپنے نئے سمارٹ فون وی 17 پرو کی رونمائی کی جس کی تقریب میں ویوو کے پہلے پاکستانی برانڈ ایمبیسڈر فہد مصطفیٰ سمیت دیگر فنکاروں، فیشن سے وابستہ افراد، ٹیکنالوجی کے شوقین اور ویوو کے بزنس پارٹنرز نے شرکت کی۔

ویوو وی 17 پرو انڈسٹری کا پہلا فون ہے جس میں 32 میگاپکزل ڈول پاپ اپ سیلفی کیمرہ لگایا گیا ہے، اسکے ساتھ ہی ساتھ اس میں سپر ایمولڈ فل ویوو ڈسپلے اور پشت پر 48 میگا پکزل کواڈ کیمرہ نصب ہے، جس میں موجود 4 کیمرہ ہر طرح کے حالات میں بہترین تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

img


اس موقع پر بات کرتے ہوئے پاکستان میں ویوو کے برانڈ مینجر، محمد زہیر چوہان کا کہنا تھا کہ "ہمارا نیا سمارٹ فون ویوو وی 17 پرو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ویوو نے ہمیشہ صارفین کے لیے جدت اور بہترین کوالٹی پر زور دیا ہے۔ وی سیریز کا یہ نیا فون پاپ اپ کیمرہ کے رجحان کو مزید وسعت دیتے ہوئے ایک کی بجائے دو سیلفی کیمرے مہیا کرتا ہے۔ اپنے بہترین ڈیزائن اور اعلی پرفارمنس کی بدولت وی 17پرو، نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی ویوو کو مزید کامیابی دے گا۔ "

img


ویوو کا یہ نیا فون دو رنگوں کرسٹل بلیک اور کرسٹل سکائی میں پیش کیا جارہا ہے اور فون کو آگے اور پیچھے دونوں جانب سکریچ سے محفوظ شیشے سے بنایا گیا ہے۔ فون میں بہترین کیمروں کے ساتھ ساتھ ویوو کا جدید ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر بھی نصب ہے۔ جبکہ اس کا تیز رفتار پراسیسر اور 8 گیگا بائیٹ کی بڑی ریم اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ گیمز کے شوقین افراد کو بہترین پرفارنس فراہم کی جائے۔ فون میں جدید ٹائپ سی یو ایس بی کے ساتھ 4100 ملی ایمپیئر آور کی بیٹری اور تیز رفتار چارجنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

img


قیمت اور دستیابی
ویوو کا یہ نیا سمارٹ فون ابھی پری آرڈر پر دستیاب ہے جبکہ 12 اکتوبر سے مارکیٹ میں اسکی فروخت شروع کی جائے گی۔ فون کی قیمت 66,999 روپے رکھی گئی ہے اور یہ فون ایک سال کی وارنٹی کے ساتھ فراہم کیا جارہا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نیا وی 17 پرو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے اور زونگ کے صارفین کو فون کے ساتھ مفت موبائل انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔

صارفین یہ نیا فون پاکستان بھر میں اپنی قریبی موبائل مارکیٹ سے خرید سکتے ہیں، یا پھر ویوو کے daraz پر آفیشل فلیگ شپ سٹور سے بھی اسکی خریداری کی جاسکتی ہے۔

Total Views: 5390

Reviews & Comments