صرف 36 سال کی عمر میں 44 بچے کیسے ہوگئے؟

Mariam Nabatanzi ایک ایسی نایاب جینیاتی بیماری کا شکار ہیں جس نے انہیں صرف 36 سال کی عمر میں ہی 44 بچوں کی ماں بنا دیا ہے-
 

image


افسوسناک بات یہ ہے کہ یوگینڈا سے تعلق رکھنے والی مریم اس وقت اپنے 44 بچوں کو اکیلے پال رہی ہیں کیونکہ ان کے شوہر 4 سال قبل ہی انہیں چھوڑ کر جاچکے ہیں-

مریم نے ایک ساتھ 3 بار چار بچوں کو٬ 4 بار 3 بچوں کو اور 6 بار جڑواں بچوں کو جنم دیا اور اب وہ اکیلی ان تمام بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں-
 

image


مریم کی جب شادی ہوئی اس وقت ان کی عمر صرف 12 سال تھی جبکہ ان کے شوہر کی عمر 40 سال یعنی ان دونوں کے درمیان 28 سال کا فرق تھا-

اس وقت مریم اپنے 44 بچوں کے ساتھ 4 شکستہ گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں جو کہ سیمنٹ کی اینٹوں سے تیار کردہ ہیں-
 

image


ان کی رہائش گاہ کافی کے کھیتوں سے گھری ہوئی ہے-

صرف 23 سال کی عمر میں مریم 25 بچوں کی ماں بن چکی تھیں اور وہ چاہتی تھیں کہ ڈاکٹر ان کے اس مسئلے کا حل تلاش کریں- لیکن اس کا کوئی ایسا حل موجود نہیں تھا-
 

image


مریم کا کہنا ہے کہ “ میرا سارا وقت اپنے بچوں کی دیکھ بھال اور ان کے لیے روزی روٹی کمانے میں گزرتا ہے“-

یوگینڈا کے Mulago Hospital اسپتال کے گائنالوجسٹ ڈاکٹر Charles Kiggundu کا کہنا ہے کہ “ مریم hyper-ovulate کی بیماری کا شکار ہیں جو کہ ایک جینیاتی بیماری ہوتی ہے“-

YOU MAY ALSO LIKE:

Mariam Nabatanzi suffers from a rare genetic condition and had given birth to 44 children by the age of 36. Tragically, Mariam has been left to raise her massive family alone after her husband walked out on her almost four years ago.