نمک کے وہ فائدے جو کھائے بغیر حاصل کیے جاسکتے ہیں، بادشاہ بھی ناواقف تھا!

image


اپنے بچپن میں ایک کہانی سب نے سنی ہوگی جس میں ایک بادشاہ اپنی بیٹیوں سے دریافت کرتا ہے کہ وہ اس سے کتنی محبت کرتی ہیں جس کے جواب میں ایک بیٹی اس کو ہیرے جواہرات کی طرح پیار کرتی ایک چینی کی طرح اور سب سے چھوٹی بیٹی بادشاہ کو نمک کی طرح چاہنے کا اعتراف کرتی ہے- جس پر نمک کی اہمیت کو نہ سمجھتے ہوئے بادشاہ اس بیٹی کو محل سے دور پھنکوا دیتا ہے کیوں کہ بادشاہ نمک کے ان فائدوں کے بارے میں نہیں جانتا تھا جو آج ہم آپ کو بتائيں گے-

1: منہ کی بدبو دور بھگائے
مٹھاس اور رنگ دار اشیاﺀ کے استعمال کے سبب ہمارے منہ میں موجود دانتوں پر نہ صرف دھبے پڑ جاتے ہیں بلکہ ان کے سبب ہماری سانسیں بھی ناخوشگوار ہو جاتی ہیں جس سے منہ میں بدبو آنا شروع ہو جاتی ہے- اس بدبو کے خاتمے کے لیے لوگ مہنگے ماوتھ واش استعمال کرتےہیں جب کہ ایک گلاس پانی میں آدھا چمچ نمک اور آدھا چمچ کھانے کا سوڈہ شامل کریں اور اس سے غرارے کریں ۔ اس سے نہ صرف دانت صاف ہوتے ہیں بلکہ اس سے منہ کی بدبو بھی دور ہوتی ہے-

image


2: بالوں کی خشکی دور کرے
بالوں کی خشکی دور کرنے کے لیے نمک ایک حیرت انگیز اثر رکھتا ہے یہ خشکی کو دور بھگاتا ہے- اس کے لیے نہانے سے قبل تھوڑا سا نمک سر پر ڈال کر اس کا اچھے طریقے سے مساج کریں اور دس سے پندرہ منٹ تک چھوڑ دیں اس کے بعد سر پر شمپو کر لیں ۔ اس سے بال چمک دار اور لمبے ہوں گے اس کے ساتھ ساتھ سر پر سے خشکی کا بھی خاتمہ ہو جائے گا-

image


3: برتن دھونے کا اسفنج نیا بنائيں
عام طور پر برتن دھونے کا اسفنج استعمال کے سبب کچھ عرصے میں ہی اپنی شکل کھو بیٹھتا ہے اور بدہئيت ہو جاتا ہے- اس اسفنج کو ایک لیٹر پانی میں ایک چوتھائی کپ نمک ڈال کر رات بھر کے لیے بھگو دیں صبح نیا جیسا اسفنج حاصل کریں-

image


4: ہاتھوں کی بدبو دور بھگائے
عام طور پر گوشت مچھلی وغیرہ دھونے کے سبب یا پھر لہسن پیاز صاف کرنے کے بعد ہاتھوں پر ان کی بدبو رہ جاتی ہے جو کہ کئی بار دھونے کے بعد بھی دور نہیں ہوتی ۔ اس بدبو سے نجات حاصل کرنے کے لیے نمک ایک بہترین چیز ہے ہاتھوں کے اوپر اچھی طرح نمک مل کر ہاتھوں کو اس سے دھونے سے ایک جانب تو آپ کے ہاتھوں کی جلد بہتر ہوتی ہے اس کے اوپر موجود مردہ خلیات صاف ہو جاتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ اس بدبو کا بھی خاتمہ ہوتا ہے-

image


5: نئے کپڑوں کا رنگ دھلائی سے خراب ہونے سے بچائے
عام طور پر تولیے اور بیڈ شیٹ وغیرہ ایک دھلائی کے بعد ہی اپنا نیا رنگ اور آب و تاب کھو بیٹھتے ہیں- ان کی چمک دمک برقرار رکھنے کے لیے ان کی دھلائی کے وقت اگر ایک کپ نمک بھی واشنگ مشین میں شامل کر دیا جائے تو اس سے نہ صرف ان کی چمک دمک برقرار رہے گی بلکہ وہ دیر تک نئے ہی نظر آئیں گے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: