عید کے دن بریانی، حلیم اور کباب کھانے سے معدے میں ہونے والی تکالیف کی وجوہات اور حل جانیں

image


عید الفطر ایسا موقع ہوتا ہے جو کہ دنیا بھر کے مسلمان یکساں جوش و جذبے سے مناتے ہیں اس موقع پر اپنی ثقافت کے اعتبار سے مزے مزے کے پکوان بنائے جاتے ہیں اور جن کے کھانے کا سلسلہ عید کے دنوں میں سارا دن وقفے وقفے سے اور بہانے بہانے سے جاری رہتا ہے ۔ اس حوالے سے ڈاکٹروں کے مطابق ہسپتالوں کی ایمر جنسی میں عید الفطر کے موقع پر لائے جانے والے زيادہ تر مریض معدے کے امراض میں مبتلا ہوتے ہیں اور ان کو پیٹ درد ، دست یا الٹیاں آرہی ہوتی ہیں-

رمضان کے بعد پیٹ کے امراض میں مبتلا ہونے کی وجوہات
انسانی جسم رمضان کے مہینے میں ایک محتلف روٹین کے مطابق کام کرنے کا عادی ہو چکا ہوتا ہے جس میں سحری اور افطار کے اوقات میں کھانا کھایا جاتا ہے اور جسم خود کو اس کے مطابق ڈھال چکا ہوتا ہے اور اس کک دن میں بار بار کھانے کی عادت ختم ہو چکی ہوتی ہے- مگر عید کی مناسبت سے ہر گھر میں مرغن اور مصالحے دار کھانے خاص طور پر بنائے جاتے ہیں جن کو بغیر وقفے کے بار بار کھانے کی وجہ سے معدے کے اندر موجود خامروں اور گیسٹرک جوس کا نظام خراب ہوتا ہے اور اس وجہ سے یہ کھانا معدے میں ہی پڑا رہتا ہے اور سڑ جاتا ہے- جس کے سبب پیٹ درد ، دست یا الٹی ہو سکتی ہے-

رمضان کے بعد پیٹ کے امراض سے محفوظ رہنے کے چند طریقے
1: بسیار خوری سے پرہیز
اوور ایٹنگ یا بسیار خوری سے پرہیز کرنا سب سے زيادہ ضروری ہے چونکہ رمضان میں معدے کی کام کرنے کی عادت کم ہو جاتی ہے اس لیے عید کے دن اس معدے سے یہ امید نہ رکھیں کہ وہ فوراً ہی تیزی سے کام شروع کر دے گا- اس لیے تھوڑا تھوڑ کھانا شروع کریں اور ایک ہی بار میں بہت پیٹ بھر کر نہ کھائیں-
 

image


2: آہستہ آہستہ کھائيں
کھانے کے دوران جلد بازی سے پرہیز کریں آہستہ آہستہ کھائیں اس سے ایک جانب تو آپ اچھی طرح چبا کر کھا سکیں گے جس سے کھانا آسانی سے اور جلدی ہضم ہو سکے گا اس کے علاوہ کھانے کی مقدار بھی کم کھائی جائے گی-

3: بہت چکنائی اور مصالحے والی اشیا سے پرہیز کریں
چکنائی کی معدے میں موجودگی کے سبب ہاضمے کا عمل سستی کا شکار ہو سکتا ہے اس وجہ سے یہ کوشش کی جائے کہ بہت چکنائی والے کھانوں سے پرہیز کریں تاکہ ہاضمے کا عمل متاثر نہ ہو- اسی طرح بہت مصالحے والے کھانے بھی معدے میں تیزابیت کو بڑھا دیتے ہیں اور اس سے پیٹ میں درد کے امکانات میں اضافہ ہو سکتا ہے-
 

image


4: کھانے کے بعد چہل قدمی ضرور کریں
کھانے کے بعد بیٹھے رہنے سے بھی ہاضمے کا عمل سست روی کا شکار ہو سکتا ہے اس لیے یہ ضروری ہے کہ کھانے کے بعد تھوڑی چہل قدمی ضرور کی جائے تاکہ کھانا ہضم ہو سکے-
 

image


5: بغیر بھوک کے نہ کھائیں
عید کے دنوں میں معدے کی خرابی کا ایک بڑا سبب بار بار اور بغیر بھوک کے کھانا بھی ہوتا ہے اس وجہ سے اس بات کو یقینی بنائیں کہ بغیر بھوک کے کچھ نہ کھائیں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: