M&P ٹیکنو موبائل کا نیا ڈسٹریبیوٹر مقرر

img
پاکستان موبائل مارکیٹ کے مشہور برانڈ ٹیکنو موبائل کی جانب سے Muller & Phipps ( M&P) کوآفیشل ڈسٹریبیوٹربنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ٹیکنو موبائل کی جانب سے اپنی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ اور ملک کے ہر حصے میں اپنے صارفین کے لیے پراڈکٹس کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
M&P پاکستان کا پہلا کورئیرسروس ہے جو FedEx سے مستند شدہ ادارہ ہے جو ملکی اور غیر ملکی کورئیر سروس فراہم کر رہا ہے۔ اس اشتراک پر M&P کے CEO کامران نشاط کا کہنا ہے کہ ہم نے ہمیشہ اپنے صارفین کی ضروریات اوربہترین معیار کو بر قرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔ ٹیکنوموبائل کے اشتراک سے ہم اپنے معیار اور اقدار کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
ٹیکنو موبائل کے جنرل مینیجر Creek Ma نے اس اشتراک کو دونوں کمپنیوں کے خوش آئیندقرار دیا۔ اس اشتراک سے ہم ملک بھر میں اپنے صارفین کے لئے پراڈکٹس کی دستیابی کو یقینی بناسکیں گے۔
Total Views: 1236

Reviews & Comments