پاکستان میں کم قیمت میں فروخت ہونے والے 10 بہترین اور لاتعداد فیچرز کے مالک موبائل فون کون سے ہیں؟

آج کل کے اس دور میں اسمارٹ فون ہر کسی شخص کی بنیادی ضرورت ہے، یہ ایک ایسی چیز ہے جس کے بغیر لوگ رہنا تصور نہیں کر سکتے۔ ہر شخص چاہتا ہے کہ وہ ایسا اسمارٹ فون خریدے جس کی قیمت بھی کم ہو اور اس میں خصوصیات بھی بہترین ہوں۔ حالیہ دور میں نا صرف بڑی عمر کے افراد بلکہ بچے بھی موبائل فونز کا استعمال کر رہے ہیں۔آج ہم آپ کو چند ایسے فونز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جن کی قیمت کم اور فیچرز بے شمار ہیں، یعنی کم قیمت میں فروخت ہونے والے 10 اچھے اور لاتعداد فیچرز والے موبائل فونز۔
SAMSUNG GALAXY A20S (30,499)
یہ فون کم قیمت کے ساتھ لاتعداد فیچرز کا حامل ہے۔ سام سنگ گلیکسی A20S کی اسکرین 6.5 انچ ہے۔ دیگر فیچرز کی بات کریں تو اس موبائل میں 3 بیک کیمرے بہترین سینسر کے ساتھ موجود ہیں۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔ فون میں چِپ سیٹ سنیپ ڈریگن 450 نصب ہے۔ فون کا پروسیسر کافی طاقتور ہے جبکہ فون کا ٹچ سسٹم بھی بہت اچھا ہے۔ اِس فون کی ایک اور اچھی بات یہ ہے کہ اس کی بیٹری پاور بہت اچھی ہے۔ فون کی بیٹری پاور 4000 ایم اے ایچ ہے۔
img
HUAWEI Y6P (20,899)
ہواوے Y6P کا شمار بھی ان موبائل فونز میں ہوتا ہے جن کی فیچرز کے حساب سے قیمت کم ہے۔ اس فون کی اسکرین کا سائز 6.3 انچ ہے۔ فون کی بیٹری پاور انتہائی طاقتور ہے جو کہ 5000 ایم اے ایچ ہے۔ فون کی انٹرنل اسٹوریج کے حوالے سے بات کی جائے تو وہ 64 جی بی ہے جبکہ ریم 3 جی بی ہے۔ فون کا سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل ہے جبکہ مین کیمرے کی بات کی جائے تو فون میں بیک کیمروں کی تعداد 3 ہے۔ جو کہ 13 ، 5 اور 2 میگا پکسل کے ہیں۔
img
OPPO A31 (29,999)
اوپو A31 بھی ان فون میں سے ایک ہے جو بہترین کوالٹی والا کم قیمت کا فون ہے۔ فون کی خصوصیات کے حوالے سے بات کی جائے تو اوپو A31 کی اسکرین 6.5 انچ ہے۔ فون کی بیٹری پاور 4,230 ہے جو کہ دیرپا استعمال کے لئے بہترین ہے۔ اس کے علاوہ فون کی انٹرنل میموری 128 جی بی ہے جبکہ ریم 4 جی بی ہے۔ فون کا سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے جبکہ مین کیمروں کی تعداد تین ہے جو 12، 2 اور 2 میگا پکسل کے ہیں۔ اس فون کی ناصرف خصوصیات بہترین ہیں بلکہ یہ ایک انتہائی دِلکش دِکھنے والا فون ہے۔
img
SAMSUNG GALAXY A11 (25,999)
یہ فون بھی کم قیمت کے ساتھ لاتعداد فیچرز کا حامل ہے۔ سام سنگ گلیکسی A11 کی اسکرین 6.2 انچ ہے۔ دیگر فیچرز کی بات کی جائے تو اس موبائل میں 3 بیک کیمرے بہترین سینسر کے ساتھ موجود ہیں۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔ اِس فون کی ایک اور اچھی بات یہ ہے کہ اس کی بیٹری پاور بہت اچھی ہے۔ فون کی بیٹری پاور 4000 ایم اے ایچ ہے۔
img
TECNO CAMON 15 PRO (29,999)
اسمارٹ فون بنانے والی ٹیکنو موبائل کمپنی نے مارکیٹ میں بہت ہی کم عرصے میں اپنا نام بنایا ہے۔ کم قیمت میں بہترین خصوصیات کے فون ٹیکنو کمپنی اپنے صارفین کے لئے متعارف کرواتی ہے۔ اس فون کی خصوصیات فون کی قیمت کے مقابلے میں کمال کی ہیں۔ فون کی اسکرین کا سائز 6.6 انچ ہے۔ ٹیکنو کیمون میں 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری نصب کی گئی ہے جو کہ انتہائی طاقتور ہے۔ فون کی انٹرنل اسٹوریج 128 جی بی ہے جبکہ ریم 6 جی بی ہے۔ اب بات کرتے ہیں فون میں موجود کیمروں کی۔ فون کے مین کیمروں کی تعداد ٣ ہے جو کہ 48 ، 5 اور 2 میگا پکسل کے ہیں۔ فون میں 32 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ بھی موجود ہے۔ ٹیکنو کیمون کی قیمت 29,999 ہے۔
img
REALME 6I ( 31,999)
رئیل می نے بھی اپنے صارفین کے لئے ایک بہترین فون متعارف کروایا جو بہترین خصوصیات کا حامل ہے۔ یہ فون بھی سال کے بہترین فون میں سے ایک ہے۔ فون میں موجود خصوصیات کو دیکھا جائے تو اس کے مقابلے میں فون کی قیمت انتہائی کم ہے۔ یہ فون 4 بیک کیمروں پر مشتمل ہے۔ فون میں سیلفی کیمروں کی تعداد 1 ہے جو 16 میگا پکسل کا ہے۔ اس فون کی اسکرین 6.5 انچ ہے۔ اس اسمارٹ فون میں چِپ سیٹ Mediatek Helio G80 نصب کی گئی ہے۔ فون کی انٹرنل اسٹوریج 128 جی بی ہے جبکہ ریم 4 جی بی ہے۔
img
HONOR 9X LITE (29,999)
اس فون کی قیمت بھی فیچرز کے حساب سے کم ہے۔ فون کی اسکرین کا سائز 6.5 انچ ہے جبکہ فون کی ریم 4 جی بی ہے، اس فون کی انٹرنل اسٹوریج 128 جی بھی ہے۔ فون میں کیمرہ کے حوالے سے بات کی جائے تو اس میں 2 بیک کیمرے ہیں جبکہ سیلگی کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہے۔ فون کی بیٹری پاور 3750 ایم اے ایچ ہے۔
img

INFINIX NOTE 7 (26,999)

جب بھی ہم سستا اور معیاری فون لینے کے بارے میں سوچتے ہیں تو ہمارا دھیان فوراً ہی انفینکس پر جاتا ہے۔ انفینکس NOTE 7 بھی پہترین خصوصیات کا حامل فون ہے۔ فون کا اسکرین سائز 6.95 انچ ہے جبکہ سیلفی کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہے۔ فون کی انٹرنل اسٹوریج 128 جی بی ہے جبکہ ریم 6 جی بی متعارف کروائی گئی ہے۔ فون میں بیک کیمروں کی تعداد 4 ہے۔

img
VIVO Y30 (27,999)
ویو Y30 کی قیمت بھی اس میں موجود خصوصیات کے مطابق کم ہیں۔ اس فون میں انتہائی طاقتور بیٹری نصب کی گئی ہے جس کی پاور 5,000 ایم اے ایچ ہے۔ اس فون کے بیک کیمروں کی تعداد چار ہے جو 13، 8، 2 اور 2 میگا پکسل کے ہیں جبکہ فون کا سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔ فون کا ڈسپلے سائز 6.47انچ ہے۔ اس فون کی انٹرنل میموری 128 جی بی ہے جبکہ ریم 4 جی بی ہے۔
img
XIAOMI REDMI 8A (16,499)
شاؤمی کا یہ فون بہترین خصوصیات کا حامل ہے، فون کا ڈسپلے سائز 6.2 انچ ہے جبکہ فون میں طاقتور بیٹری 5000 ایم اے ایچ پاور کی نصب کی گئی ہے۔ یہ ایک انتہائی کم قیمت کا فون ہے، فون کی انٹرنل اسٹوریج 32 جی بی ہے۔ کیمروں کے حوالے سے بات کی جائے تو فون کا بیک کیمرہ 12 میگا پکسل کا ہے جبکہ سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔
img
Total Views: 19897

Reviews & Comments