یہ وہ 10 بلیاں ہیں جن کا دماغی توازن خراب معلوم ہوتا ہے

بلی ایک ایسا پالتو جانور ہے جسے اکثر افراد انتہائی شوق سے پالتے ہیں- بعض اوقات یہ پالتو بلیاں ایسے دلچسپ حرکات کرتی ہیں کہ دیکھنے والوں کو بے اختیار ہنسی آجاتی ہے اور وہ ان کی حرکتوں سے محظوظ ہونے لگتے ہیں- ہم یہاں ایسی ہی 10 بلیاں پیش کر رہے ہیں جن کی دلچسپ حرکتوں کو دیکھ کر ان کا دماغی توازن خراب معلوم ہوتا ہے-
 

image
لگتا ہے کہ یہ بلی اس وقت اپنی زندگی کے انتخاب پر غور کر رہی ہے اور کسی نتیجے پر نہیں پہنچ پا رہی-
 
image
بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ بلی زندگی کے ہاتھوں شکست کھا چکی ہے-
 
image
اس کی آنکھیں دیکھ کر لگتا ہے کہ اس بلی نے ابھی ابھی کچھ خوفناک خبریں سن لی ہیں۔
 
image
ان بلیوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ کسی نہ کسی طرح کی عجیب و غریب کیفیت کا شکار ہیں-
 
image
دنیا کی ہر چیز سے مایوس ہوجانے والی بلی جس کی مایوسی شکل سے ظاہر ہے-
 
image
وہ بلی جو الماری کے اوپر قیلولہ کرنے کو ترجیح دیتی ہے-
 
image
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس بلی کو تختے کی طرح سخت ہو کر یا جسم کو اکڑا کر سونا پسند ہے-
 
image
اس بلی کے جسم کی لچک دیکھ کر تو یہ گمان ہوتا ہے کہ شاید اس کی جسم میں ہڈیاں نہیں ہیں-
 
image
اور اس بلی میں ہڈیاں تو ہوسکتی ہیں ، لیکن وہ ٹوٹی ہوئی نظر آتی ہیں-
 
image
ممکنہ طور پر اس بلی کو لگتا ہے کہ اسے اولمپک کے لیے منتخب کر لیا جائے گا-

   

YOU MAY ALSO LIKE: