اگر آپ بھی کیل مہاسوں سے پریشان ہیں تو مہنگی کریموں کے بجائے ان 5 غذاؤں کا استعمال کریں اور فرق دیکھیں

image
 
کیل مہاسوں سے جلد اور اس کے نیچے موجود ٹشو کو نقصان پہنچتا ہے۔ جسم اس نقصان کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرتا ہے اور کولیجن پیدا کرتا ہے۔ اگر جسم بہت کم یا بہت زیادہ کولیجن پیدا کرتا ہے تو جلد پر داغ ظاہر ہوتے ہیں۔ کاسمیٹک صنعت نے مہاسوں کے داغوں سے لڑنے کے لئے بہت سارے طریقے ڈھونڈ لیے ہیں ، لیکن ایسا کرنے کا سب سے آسان اور فطری طریقہ یہ ہے کہ آپ خود ان کا علاج قدرتی طریقے سے کچھ مزیدار اور صحت مند غذاؤں سے کریں۔
 
کدو
کدو نیاسین، فولیٹ، وٹامن اے اور بی اور زنک کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے- نیاسین اور فولیٹ خون کی گردش کو بہتر بناتے ہیں اور ساتھ ہی خلیوں کی بحالی کا کام بھی سرانجام دیتے ہیں جبکہ کیل مہاسوں کے علاج کے حوالے سے بھی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں- کدو میں پایا جانے والا زنک ہارمون کی سطح کو بےقابو نہیں ہونے دیتا اور تیل کی پیداوار کو بھی کنٹرول میں رکھتا ہے جس سے جلد کی شفایابی میں مدد ملتی ہے- وٹامن اے سے کیل مہاسوں کی وجہ سے جنم لینے والے داغ دھبوں میں کمی واقع ہوتی ہے-
image
 
لیموں
لیموں کا رس قدرتی طور پر لٹکتی ہوئی جلد کو سخت کرتا ہے اور ساتھ داغوں کا مقابلہ بھی کرتا ہے- لیموں کے چھلکوں میں flavonoids پائے جاتے ہیں جو جلد کی حفاظت کرتے ہیں- روزانہ صبح گلاس نیم گرم پانی کے ساتھ لیموں کا رس استعمال کیجیے اور صحت مند اور روشن جلد حاصل کیجیے-
image
 
شکر قندی
شکر قندی بیٹا کروٹین اور retinol پر مشتمل ہوتی ہے- آپ کا جسم بیٹا کروٹین کو وٹامن اے میں تبدیل کردیتا ہے جو کہ جلد کے رنگ کی خرابی، سوزش اور جھریوں کے خلاف مزاحمت کرتا ہے- Retinol متعدد بیوٹی پروڈکٹ میں استعمال ہونے والے اہم اجزاﺀ میں سے ایک ہے- یہ کیل مہاسوں اور داغوں کے خلاف لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے- مہںگی کریمیں خریدنے کے بجائے اپنی غذا میں شکر قندی کو شامل کیجیے-
image
 
پپیتا
پپیتا papain نامی ہاضم انزائم سے مالا مال ہوتا ہے- پاپین جلد کے مردہ خلیوں، سوراخوں اور مہاسوں کے داغوں کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ آپ کی جلد میں نمی کو برقرار بھی رکھتا ہے اور آئندہ ہونے والے مسائل سے بھی بچاتا ہے۔
image
 
گوبھی
گوبھی وٹامن سی اور طاقتور امینو ایسڈ جسے histidine کہا جاتا ہے کے حصول کا اہم ترین ذریعہ ہے- یہ خاص امینو ایسڈ آپ کی جلد کو نقصان دہ شعاعوں سے محفوظ رکھتا ہے جو موجود سیاہ دھبوں کو مزید بدتر بنا سکتی ہیں- وٹامن سی فری ریڈیکلز کی وجہ سے ہونے والے کسی بھی نقصان سے لڑتا ہے، آپ کے جسم کو آئرن جذب کرنے میں مدد دیتا ہے اور زخموں اور داغوں کو مندمل کرتا ہے۔
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: