امی ابو کو لگا کہ یہ فیصلہ صحیح ہے۔۔۔بڑی بہنوں سے پہلے چھوٹی بہنوں کی شادی

image
 
معاشرے کے کچھ اصول ہیں جن کے برعکس اگر چلا جائے تو پھر بات بن جاتی ہے۔۔۔جیسے بڑی بہن سے پہلے چھوٹی بہن کا رشتہ یا شادی ہوجانا۔۔۔حالانکہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن لوگ پھر بھی اس بات پر حیرت کا اظہار ضرور کرتے ہیں۔۔۔شوبز میں ایسے کئی ستارے ہیں جن کی شادی اپنی بڑی بہن سے پہلے ہوگئی
 
صنم بلوچ
مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ صنم بلوچ کی شادی اپنی بڑی بہن سبرین حسبانی سے پہلے ہوگئی تھی۔۔۔کیونکہ صنم کو محبت ہوگئی تھی اور سبرین کو مناسب رشتہ اس وقت نہیں مل رہا تھا۔۔۔صنم بلوچ کی وہ شادی کامیاب نا ہوپائی اور سبرین حسبانی کا نمبر آگیا۔۔۔آج کل صنم بلوچ اپنے نئے شوہرکے ساتھ ہنسی خوشی زندگی کے دن گزار رہی ہیں اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔۔۔ساتھ ہی ان کی بڑی بہن سبرین حسبانی بھی اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ خوشحال ہیں۔۔۔تو یہ نظریہ کہ بڑی بہن بعد میں کیوں غلط ثابت ہوجاتا ہے کیونکہ جب قسمت میں ہو تو زندگی کے دن بدل جاتے ہیں
image
 
فاطمہ آفندی
بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ فاطمہ آفندی کی بڑی بہن ان سے پہلے میڈیا میں کام کرتی تھیں اور کچھ شوز میں ساتھ میزبان کی حیثیت سے نظر بھی آئیں۔۔۔لیکن ان کی چھوٹی بہن فاطمہ آفندی کو جب محبت ہوئی تو ان کی شادی گھر والوں نے پہلے کردی اور مریم آفندی کی شادی بعد میں ہوئی، زندگی میں فرق آیا تو صرف اتنا کہ مریم کے بچے فاطمہ کے بچوں سے عمر میں چھوٹے ہیں ورنہ زندگی دونوں کی خوشحال ہے۔۔۔
image
 
سونیا حسین
اداکارہ سونیا حسین اپنے گھر میں بڑی بیٹی ہیں لیکن والد کی دوسری شادی کے بعد وہ بہن بھائیوں کے لئے ایک ماں جیسی بن گئیں اور انہوں نے ہر ممکن کوشش کی کہ کبھی ان کی زندگی میں کوئی کمی نا آمنے دیں۔۔۔اس لئے جب ان کی منگنی کافی طویل ہوگئی تو لوگوں کو انتظار تھا کہ اب سونیا اپنی شادی کا اعلان کریں لیکن ان کا رشتہ تو جیسے ختم ہی ہوگیا۔۔۔لوگوں نے چاہے بہت باتیں بنائیں لیکن سونیا حسین نے ہنسی خوشی اپنی چھوٹی بہن کی شادی کی اور بڑھ چڑھ کر اپنی پیاری بہن کو رخصت کیا
image
 
ندا یاسر
ندا یاسر اپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں اور ان کی چھوٹی بہن سنا ء پاشا کی شادی سب سے پہلے ہوئی کیونکہ ان کا اچھا رشتہ آگیا تھا۔۔۔والدین نے بالکل یہ نہیں سوچا کہ ندا کی شادی بعد میں ہوگی۔۔۔لیکن جب جس کا اچھا رشتہ ہوگا فوراً کردیں گے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: