صرف 5 سیکنڈ کے دوران دنیا میں کیا کچھ ناقابلِ یقین ہوجاتا ہے؟ آپ بھی جانیے

شاید کہنے کو 5 سیکنڈ ہمارے لیے کچھ بھی معنی نہ رکھتے ہوں لیکن حقیقت یہ ہے کہ انہی 5 سیکنڈ کے دوران دنیا یکسر تبدیل ہوجاتی ہے- 5 سیکنڈ کے مختصر سے عرصے میں ایسا بہت کچھ رونما ہوچکا ہوتا ہے جس کا ہم لوگ تصور بھی نہیں کرسکتے- کیا کچھ ہوتا ہے صرف 5 سیکنڈ میں آئیے جانتے ہیں-
 
image
صرف 5 سیکنڈ کے دوران دنیا بھر میں 70 چائے کے کپ اور 254 کافی کے کپ پی لیے جائیں گے-
 
image
ان 5 سیکنڈ کے دوران مختلف افراد 13 کیلے کھا چکے ہوں گے-
 
image
5 سیکنڈ کے مختصر سے عرصے میں فیس بک پر 2 لاکھ سے زائد نئی پوسٹ اپنی جگہ بنا لیتی ہیں جبکہ اس دوران ٹوئیٹر پر 23 ہزار نئی ٹوئیٹ کر دی جاتی ہیں-
 
image
آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ ہر 5 سیکنڈ کے دوران 12 نئی گاڑیاں فروخت کر دی جاتی ہیں-
 
image
انہی 5 سیکنڈ میں دنیا 4645 بیرل آئل بھی خرچ کردیتی ہے-
 
image
ایک خطرناک بات یہ بھی ہے کہ 5 سیکنڈ میں 500 بار آسمانی بجلی زمین سے ٹکراتی ہے-
 
image
ہر 5 سیکنڈ میں دنیا بھر میں ایک ہوائی جہاز ضرور زمین پر اترتا ہے-
 
image
انسان کا دل 5 سیکنڈ میں 20 اونس خون پمپ کرتا ہے-
 
image
5 سیکنڈ کے دوران دنیا بھر میں تقریباً 21 بچے پیدا ہوتے ہیں-
 
image
5 سیکنڈ کے مختصر سے عرصے میں دنیا کے سمندروں میں 9.98 ٹن کچرا پھینک دیا جاتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: