ہمارا چیلنج ہے کہ آپ دنیا کے بارے میں یہ 9 باتیں نہیں جانتے ہوں گے

اس دنیا میں کئی ایسی چیزیں ہیں جن کا ہونا شاید ہم نہ سمجھ پائیں- بلاشتہ دنیا ایک پراسرار جگہ ہے اور متعدد ایسے حقائق پر مبنی ہے جن کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں- ہم بہت کچھ جاننے کا دعویٰ تو کرتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم بہت کم جانتے ہیں- ہم یہاں آپ کے سامنے دنیا کے مختلف شعبوں سے وابستہ چند ایسے حیران کن حقائق بیان کرنے جارہے ہیں جو یقیناً آپ کے علم میں اضافے کا باعث بنیں گے-
 
image
قوسِ قزاح جسے انگریزی زبان میں رینبو کہا جاتا ہے دن کے علاوہ رات کے وقت بھی دیکھی جاسکتی ہے اور یہ چاند کی وجہ سے وجود میں آتی ہے-
 
image
لیڈی بگ نامی اس کیڑے کی پشت پر نقطوں کی تعداد عمر کے اعتبار سے نہیں بلکہ اس کی قسم کے مطابق ہوتی ہے: کچھ قسم میں 2 دھبے، کچھ میں 7، کچھ 14 دھبے اور یہاں تک کہ بعض میں 22 بھی ہوتے ہیں-
 
 
image
دیکھنے میں یہ کبوتر زخمی معلوم ہوتا ہے لیکن یہ حقیقت نہیں ہے- اس کبوتر کے دل کے پاس قدرتی رنگ ہی ایسا ہوتا ہے جو دیکھنے میں کسی خون کے رنگ کی مانند لگتا ہے-
 
image
ترکمنستان سے میں واقع اس گڑھے کو جہنم کا دروازہ کہا جاتا ہے- درحقیقت اس مقام سے گیس دریافت ہوئی تھی اور یہ گزشتہ 40 سال سے بھی زائد عرصے سے ایسے ہی جل رہا ہے-
 
image
جیلی فش دل اور دماغ نہیں رکھتی لیکن گزشتہ 500 ملین سالوں سے اس دنیا میں اپنا وجود ضرور رکھتی ہے-
 
image
بعض مکڑیاں سمندر میں چھلانگ لگا کر مچھلیوں کو پکڑنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں-
 
image
Cyclocosmia مکڑیاں جب خطرہ محسوس کرتی ہیں تو عمودی شکل میں گڑھا کھودتی ہیں-
 
image
فنگس یا پھپھوندی کی 80 اقسام ایسی ہیں جو رات میں چمکنے کی صلاحیت رکھتی ہیں-
 
image
اٹلی میں واقع اسٹرمبولی آتش فشاں پچھلے 2،000 سے 5،000 سالوں سے آہستہ آہستہ پھوٹ رہا ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE: