بغیر آپریشن کے موٹے اور پھیلے ہوئے ناک کو صرف چند مشقوں سے پتلا اور خوبصورت بنائیں

image
 
عام طور پر ہمارے معاشرے میں جہاں حسن کا معیار خوبصورت سفید رنگت بڑی بڑی آنکھوں کو سمجھا جاتا ہے وہیں پر پتلا اور ستواں ناک بھی خوبصورتی کی نشانی مانا جاتا ہے اور موٹا اور پھیلا ہوا ناک چہرے کی خوبصورتی کو ماند کر دیتا ہے- یہی وجہ ہے کہ ہمارے بڑے بوڑھے اس بات پر یقین رکھتے تھے کہ اگر پیدائشی طور پر بچے کے ناک کو ایک خاص انداز میں دبایا جائے تو اس کی ہڈی نرم ہوتی ہے اس وجہ سے پتلا اور خوبصورت ہو سکتا ہے ۔ کچھ لوگوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ بڑے ہونے کے بعد بھی اگر کچھ مشقوں کو باقاعدگی سے کیا جائے تو وہ ناک کو پتلا اور ستواں بنا سکتی ہیں آج ہم ایسی ہی کچھ مشقوں کے بارے میں بتائيں گے-
 
1: پہلی مشق
اپنی شہادت کی انگلی اور انگوٹھے کے درمیان ناک کو نوک سے پکڑ لیں اور پانچ سیکنڈ تک اس کو دبا کر رکھیں اس مشق کو دن میں پانچ سے دس بار کریں
image
 
2: دوسری مشق
دونوں ہاتھوں کی شہادت کی انگلیوں سے ناک کے نتھنوں کو دونوں جانب سے دبائیں اور اس کو دباتے ہوئے نیچے کی طرف حرکت دیں اور پانچ سیکنڈ تک مساج جاری رکھیں اور اس مشق کو بھی پانچ سے دس بار دہرائیں-
image
 
3: تیسری مشق
شہادت کی دونوں انگلیوں سے ناک کے نتھنوں کو دونوں جانب سے دباتے ہوئے اوپر کی جانب لے کر جائيں اس مشق کو بھی پانچ سے دس بار دہرائیں-
image
 
4: چوتھی مشق
دونوں نتھنوں کی درمیانی جگہ کو انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کی جانب سے آگے کی طرف کھینچیں اور پانچ سیکنڈ کے بعد اس کو چھوڑ دیں اس مشق کو پانچ سے دس بار دہرائیں-
image
 
5: پانچويں مشق
دونوں ہاتھوں کی شہادت کی انگلی سے ناک کے اوپری کنارے کو تھام کر دس سیکنڈ تک دبا کر رکھیں اور اس کے بعد چھوڑ دیں اس مشق کو پانچ بار دہرائیں-
image
 
6: چھٹی مشق
دونوں ہاتھوں کی شہادت کی انگلیوں سے دونوں جانب کے نتھنوں کو دباتے ہوئے مساج کرتے ہوئے انگلیوں کو اوپر کی جانب حرکت دیں اور بھوؤں کے درمیان پیشانی تک لے جا کر چھوڑ دیں اس عمل کو دس بار دہرائیں-
image
 
7: ساتویں مشق
ناک کے اوپری کنارے کا وہ حصہ جو بھنوؤں کے قریب ہوتا ہے اس کو دبا کر اوپر کی جانب اٹھائیں- اس کے بعد ناک کے درمیانی حصے کو بھی انگلی اور انگھوٹھے سے دبا کر اوپر کی جانب اٹھائیں اس کے بعد ناک کی نوک کو بھی اسی طرح دبا کر اوپر کی طرف اٹھائیں-
 
یہ تمام مشقیں روزانہ کی بنیاد پر کی جائیں اور ایک مہینے میں ناک کی ساخت میں واضح فرق محسوس کریں -
YOU MAY ALSO LIKE: