کمرکس کیا ہے اور اس کے استعمال سے ہمارے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟

image
 
کمر درد رہتا ہوگا مگر کمرکس کا استعمال نہیں کیا ہوگا۔۔؟ ہے نا۔۔۔؟ بہت سے لوگوں نے تو اس کا نام بھی نہیں سنا ہوگا۔۔۔ آج ہم آپ کو ایک فائدہ مند جڑی بوٹی یعنی ''کمرکس'' کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جس کی برفی بھی آپ کو بنانا سکھائیں گے تاکہ آپ کو استعمال کا طریقہ بھی معلوم چلے اور اس کے فوائد بھی۔۔۔ تو جانیں۔۔۔۔۔
 
کمر کس کیوں فائدہ مند ہے۔۔۔؟
کمرکس میں بہترین قسم کے فولٹ ایسڈ کی مقدار پائی جاتی ہے ساتھ ہی اس میں کاربس، میگنیشئم، وٹامن اے ، کے اور پوٹاشئیم پائی جاتی ہے جو اس کو مسائل کے حل میں مفید بناتی ہے۔
 
فوائد:
کھانسی اور بلغم:
اگر آپ کو کھانسی اور بلغم کی شکایت ہے تو آپ کمرکس کا استعمال کریں ۔اس سے آپ کو بہت آرام ملے گا۔
image
 
پیٹ کے کیڑوں کا خاتمہ:
کمرکس کے ترش سے ذائقہ کی وجہ سے یہ پیٹ کے کیڑوں کو نکالنے میں مفید ہے اسلئے گھر میں کسی کے بھی پیٹ میں کیڑے ہیں تو اس کا استعمال لازمی کروائیں۔
image
 
• شوگر:
شوگر کے مریض کمرکس کے پتے استعمال کریں کیونکہ یہ شوگر لیول کو کنٹرول کرکے جسم میں انسولین کی مقدار کو بھی بڑھنے نہیں دیتا۔
image
 
درد:
جسم میں کہیں بھی درد ہو آپ بس کمرکس کا استعمال کریں اور پائیں ریلیف باآسانی۔ اس سے پٹھے بھی مضبوط ہوں گے اور آپ کی صحت بھی بہتر ہوگی ساتھ ہی آپ کی ہڈیاں بھی مضبوط ہوجائیں گی۔
image
 
کمرکس کی برفی بنانے کا طریقہ:
کمرکس کو استعمال کرنے کا میٹھا سا طریقہ یہ ہے کہ اس کی برفی بنا لی جائے جس کے لئے آپ کو آسان ریسیپی بتا رہے ہیں:
• ایک گرام کمرکس کو اچھی طرح پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔
• اب ایک پتیلی میں اس پاؤڈر کو ڈالیں اور خوب بھونیں پھر اس میں ایک کلو دودھ ڈالیں اور جب تک پکائیں کہ اس کا رنگ ہلکا نہ ہوجائے۔
• پھر اس میں آدھا چمچ گھی اور چینی شامل کرکے بھونیں۔
• ایک سے دو گھنٹے اس کو خوب بھونیں اور چمچ ہلاتی جائیں۔
• اب آپ دیکھیں گی کہ یہ سخت سا ہونے لگے گا۔
• اب اس کو ایک بڑی پلیٹ میں رکھیں اور پھیلا کر نیم ٹھنڈا کریں۔
• اس کے بعد آپ اس کو چھری کی مدد سے برفی نما کاٹ لیں۔
 
لیجئیے اب میٹھا بھی شوگر نہیں بڑھائے گا اور آپ کا درد بھی بھاگ جائے گا۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: