Galaxy Unpacked for Every fan : لائیو اپڈیٹس

 
سام سنگ اپنے آن لائن ایونٹ Galaxy Unpacked for Every fan کا آغاز 7 بجے کرنے جارہا ہے- ہم آپ کو اس ایونٹ سے متعلق تمام معلومات سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھیں گے- لائیو اپڈیٹس کے لیے ہمارے ساتھ منسلک رہیں:
 

Live Updates

Millie Bobby Brown is the Brand Ambassador of the Samsung Galaxy S20 FE :
Samsung Galaxy S20 FE Official TVC :
19:23 PST

پاکستان میں اس فون کی قیمت 1 لاکھ 20 ہزار روپے ہوگی جبکہ پاکستان میں پری آرڈر کا آغاز 5 اکتوبر 2020 سے ہوگا-
19:21 PST

گلیکسی ایس 20 فین ایڈیشن 5G کی ریم 8GB اور اسٹوریج 128GB اور 256GB ہوگی- 5G کی سہولت کے بغیر دستیاب فون 6GB ریم اور 128GB اسٹوریج کے ساتھ ہوگا-
19:20 PST

فون کی بیٹری 4500 ایم اے ایچ کی طاقت کی حامل ہوگی جبکہ تیز رفتار چارجنگ کی سہولت بھی میسر ہوگی- تاہم 50 فیصد تک چارجنگ صرف 30 منٹ میں ممکن ہوگی-
19:19 PST

یہ فون فائیو جی ٹیکنالوجی سے آراستہ ہوگا- تاہم پاکستان میں دستیاب اس فون کا ماڈل فائیو جی سہولت سے آراستہ نہیں ہوگا-
19:17 PST

اس میں فون کا سیلفی کیمرہ 32 میگا پکسل کا ہے-
19:13 PST

اس فون کے بیک پر 3 کیمرے دیے گئے ہیں جو کہ 12 میگا پکسل ٬ 12 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل کے ہیں-
19:10 PST

اس فون کا ڈسپلے ہموار 6.5 انچ O Display کا مالک ہوگا وہ بھی 120 ریفریش ہرٹز کے ساتھ-
19:08 PST

ذرائع کے مطابق پاکستان میں گلیکسی ایس 20 فین ایڈیشن کی قیمت 1 لاکھ 20 ہزار روپے ہوگی- پری آرڈر پر صارف کو کمپنی کی جانب سے بالکل مفت Galaxy Fit 2 اسمارٹ واچ فراہم کی جائے گی جس کی مارکیٹ میں قیمت 8 ہزار 700 روپے ہے-
Color options :
19:07 PST

اس بار سام سنگ نے صارفین کے لیے نیا فون کئی رنگوں میں متعارف کروایا- صارفین کے لیے یہ فون 6 مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگا-
19:03 PST

سام سنگ نے اپنا نیا فون سام سنگ گلیکسی ایس 20 فین ایڈیشن متعارف کروا دیا-
19:00 PST

سام سنگ کے آن لائن ایونٹ کا آغاز ہوچکا ہے-
18:00 PST

سام سنگ اپنی گلیکسی سیریز کا نیا فون متعارف کروانے جارہا ہے جس کا نام سام سنگ گلیکسی S20 فین ایڈیشن ہے- ٹیزر کے مطابق یہ فون مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگا جس میں لیونڈر٬ Mint ٬ نارنجی٬ لال اور Navy Blue رنگ شامل ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: