یہ کھاؤ گی تو مچھلی کے منہ والا بچہ پیدا ہوگا، چند ایسے کام جن سے حاملہ خواتین کو روکنا سمجھ سے باہر ہے

ایک مشہور قول ہے جس میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اگر حاملہ خاتون اپنی غذا سے مطمئین نہیں ہوتی اور وہ خود کو نوچتی ہے تو اس کا مطلب ہے اس کا بچہ اپنے جسم پر اس غذا کے پیدائشی نشان لے کر پیدا ہوگا جس کی اس خاتون کو خواہش تھی- جبکہ دنیا کی کچھ ثقافتوں میں حاملہ خواتین کے لیے بہت سی کھانے پینے کی اشیاﺀ پر پابندی عائد ہے- آج کے آرٹیکل میں چند ایسی ہی باتوں کا ذکر ہے جن سے حاملہ خواتین کو روکا جاتا ہے یا پھر انہیں کرنے کو کہا جاتا ہے- تاہم ان باتوں کی حقیقت آج تک واضح نہیں ہے-
 
کچا انڈہ
فلپائن میں حاملہ خواتین کو عین ڈلیوری سے قبل کچا انڈہ کھانے کو کہا جاتا ہے- اس کی وجہ یہ قرار دی جاتی ہے کہ کچا انڈہ کھانے سے ڈلیوری کا عمل آسان ہوجاتا ہے-
image
 
انڈہ کھانے پر پابندی
میکسیکو کی پرانے وقتوں کی خواتین کا ماننا ہے کہ اگر حاملہ خاتون انڈہ کھائیں تو پیدا ہونے والے بچے کے پاس سے بھی بو آتی ہے-
image
 
چوڑیاں پہننا
بھارت کے کچھ حصوں میں حاملہ خواتین کے لیے حمل کے 7 ویں ماہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے جسے valaikaapu کہا جاتا ہے- اس تقریب میں حاملہ خاتون دونوں ہاتھوں میں چوڑیاں پہنتی ہے- وہاں کے لوگوں کا ماننا ہے کہ چوڑیوں کی آواز سے بچے کے حواس اور دماغ کی سرگرمی تیز ہوتی ہے-
image
 
آئس کریم اور مچھلی کھانے پر پابندی
ترکی کے ثقافتی گروپوں کی بعض خواتین حاملہ خواتین کو مچھلی کھانے سے منع کرتی ہیں- ان کا ماننا ہے کہ اگر حاملہ خاتون مچھلی کھائے گی تو اس کا بچہ بھی مچھلی کی شکل سے ملتا جلتا پیدا ہوگا- اسی طرح آئس کریم کھانے سے بھی روکا جاتا ہے اور اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ بچے کے سر میں سوراخ ہوجائے گا-
image
 
کچی مچھلی
امریکہ میں ڈاکٹر حاملہ خواتین کو کچی مچھلی کھانے سے روکتے ہیں کیونکہ ان کے خیال میں نقصان دہ ہوسکتی ہے جبکہ جاپان میں اس کے برعکس کچی مچھلی کو حاملہ خواتین کے لیے ایک صحت بخش غذا تصور کیا جاتا ہے-
image
 
نہ مچھلی نہ خرگوش
بلغاریہ میں حاملہ خواتین پر مچھلی اور خرگوش کا گوشت کھانے پر پابندی ہے- ان کا ماننا ہے کہ اگر خرگوش کھائے گی تو بچہ کھلی آنکھوں سے سویا کرے گا اور اگر وہ مچھلی کھائے گی تو بچے کی ناک بند رہے گی اور ہمیشہ خراٹے لے گا-
image
 
بستر کے نیچے چھری
چین میں حاملہ خواتین بری روحوں کو دور رکھنے کے لیے اپنے بستر کے نیچے چھری رکھ کر سوتی ہیں جبکہ بعض خواتین بستر کے ساتھ کاغذ ایک ایسا ٹکڑا لٹکاتی ہیں جو قینچی سے مشابہت رکھتا ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: