اس دال کو بارہ گھنٹے بھگو کر کھائیں ورنہ ... ایسی 6 غذائیں جن کو کھانے سے فائدے سے زیادہ نقصان بھی ہوسکتا ہے

کھانے کی بات آئے تو ہم سمجھتے ہیں ہری سبزی یا براؤن بریڈ صحت مند غذاؤں میں شمار ہوتے ہیں۔ لوگ تو وزن کم کرنے کے دوران بھی اکثر اپنی خوراک میں ان چیزوں کو شامل کرتے ہیں۔ لیکن کچھ ایسی غذائیں بھی ہیں جن کو کھانے سے فائدے سے زیادہ نقصان پہنچتا ہے۔ چلیے آپ کو بتاتے ہیں ان کھانے کی چیزوں کے بارے میں جو آپ کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
 
1۔ سرکہ
خیال کیا جاتا ہے کہ سرکہ وزن کم کرنے میں مدگار ثابت ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے وزن کم کرنے کی خواہش رکھنے والے لوگ اپنی روزانہ کی خوراک میں سرکہ شامل کرتے ہیں۔ مگر آپ کو پتہ ہونا چاہیے کہ سرکہ اپنے اندر تیزابیت بھی رکھتا ہے جو آپ کے معدے کو نقصان پہنچا سکتا ہے- اس کے علاوہ اس سے گلا بھی خراب ہوسکتا ہے اور ہڈیاں بھی متاثر ہوسکتی ہیں۔ اس لیے اس کا زیادہ استعمال فائدے زیادہ نقصان کا سبب بھی بن سکتا ہے-
image
 
2۔ فوری تیار ہونے والا دلیہ
بازار میں ملنے والا فوری تیار ہونے والے دلیہ میں ریشے کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے اور اس میں ذائقہ بڑھانے کے لئے آٹا اور چینی شامل کی جاتی ہے۔ اگراس دلیہ کو اپنی روزمرہ کی خوراک کا حصہ بنا لیا جائے تو خون میں گلوکوز کی مقدار بڑھا دیتا ہے جس سے صحت کو مختلف خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ فوری تیار ہونے والے دلیہ کے بجائے عام دلیہ استعمال کیا جائے تو بہتر ہے۔
image
 
3۔ سبزیوں والے برگر
جب لوگ فاسٹ فوڈ میں سبزیاں دیکھتے ہیں تو سوچتے ہیں کہ یہ عام فاسٹ فوڈ کے مقابلے میں صحت کے لئے اچھے ہوں گے مگر بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ان میں بھی مکھن اور نمک کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے۔ اس لئے اگر سبزیاں کھانی ہیں تو کوشش کریں کہ گھر میں پکا کر کھائیں۔
image
 
4.- براؤن بریڈ
سفید ڈبل روٹی کے مقابلے میں براؤن بریڈ نسبتاً بہتر ہے۔ لیکن اس میں کافی مقدار میں نمک اور اکثر براؤن بریڈ میں تو سفید آٹا بھی شامل کیا جاتا ہے۔ اس لئے اگر براؤن بریڈ کھانا چاہتے ہیں تو کوشش کریں کہ اسے گھر پر بیک کر لے بنا لیں۔
image
 
5۔ سرخ بھلیاں اور سویا بین
دالیں اور پھلیاں تو صحت کے لئے بہت اچھی سمجھی جاتی ہیں اور ہوتی بھی ہیں مگر کچھ ایسی دالیں اور سبزیاں ہوتی ہیں جنہیں اچھی طرح دھو کر یا صحیح سے نہ پکایا جائے تو وہ صحت کے لئے خطرناک ثابت ہوتی ہیں۔ سرخ پھلیاں اور سویابین بھی ایسی ہی خوراک ہیں۔ سرخ پھلیوں وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتی ہیں لیکن اس میں چربی کی ایک قسم پائی جاتی ہے جس سے پیٹ میں درد یا قے ہوسکتی ہے۔ اس تکلیف سے بچنے کے لئے بہتر ہے اسے دھو کر پکایا جائے۔ سویابین بھی اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتی ہیں لیکن ان میں ایک قدرتی زہر بھی پایا جاتا ہے جس سے اسے ہضم کرنے میں مشکل ہوتی ہے۔ سویابین اور سرخ پھلیوں کو پکانے سے پہلے کم از کم بارہ گھنٹے پانی میں بھگو کر دھو کر اور خشک کر کے اچھی طرح پکانا چاہیے۔
image
 
6۔ جائفل
جائفل اگر زیادہ مقدار میں کھا لیا جائے تو اس کے بہت برے نتائج سامنے آسکتے ہیں جیسے متلی، درد، سانس پھولنا، یہاں تک کہ دورہ پڑنا۔ جائفل انسانی ذہن پر بھی اثر انداز ہوسکتا ہے۔
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: