اگر دورانِ پرواز جہاز کی کھڑکی ٹوٹ جائے تو کیا ہوگا اور آپ کو کیا کرنا چاہیے؟

image
 
ہم میں سے بہت سے لوگوں کے لئے ہوائی جہاز کے ذریعے سفر کرنا تناؤ کا باعث ہوتا ہے جبکہ ہنگامی صورتحال یا حالات بہت کم ہی پیدا ہوتی ہے- اس کے علاوہ بہت سے لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو مختلف صورتحال سے نمٹنے کا ہنر جانتے ہیں- جیسے کہ ایک شخص نے عام ٹیپ سے ہوائی جہاز کی کھڑکی کے شیشے میں موجود چٹخ کی مرمت کر ڈالی-
 
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر دورانِ پرواز جہاز کی کھڑکی یا اس کا شیشہ ٹوٹ جائے تو کیا ہوگا؟ اگر نہیں تو آئیے آج اس آرٹیکل میں جانیے:
 
اس سے پہلے کیا ہوا؟
دورانِ پرواز جہاز کی کھڑکی ٹوٹنے کے کئی واقعات میں پیش آچکے ہیں لیکن ان میں سے دو کا ذکر ہم یہاں کر رہے ہیں-
 
image
 
1990 میں برٹش ائیرویز کے ایک جہاز کی ونڈ اسکرین دوران پرواز پینل سے علیحدہ ہوگئی- جس کے بعد جہاز کا کپتان اڑ کر ٹوٹی ہوئی ونڈ اسکرین سے باہر فضا میں جانے ہی والا تھا کہ خوش قسمتی سے آخری لمحات میں ساتھی پائلٹ نے اسے تھام لیا اور اس وقت تک تھامے رکھا جب تک کہ جہاز لینڈ نہیں کر گیا- یوں اس پائلٹ کی زندگی محفوظ رہی-
 
ایسا ہی ایک واقعہ سال 2018 ائیر بس اے 319 کی پرواز کے ساتھ بھی پیش آیا جب جہاز کی ونڈ اسکرین ہوا میں اڑ گئی- خوش قسمتی سے پائلٹ نے اس وقت سیٹ بیلٹ لگا رکھی تھی اس لیے وہ کسی حد تک تو ہوا میں بلند ہوا لیکن زیادہ زخمی ہونے سے بچ گیا-
 
کھڑکی ٹوٹنے پر سب سے پہلے کیا ہوگا؟
اس صورتحال میں، کسی بھی چیز سے پہلے، آپ کو دباؤ کی وجہ سے ایک بہت ہی تیز شور سنائی دیتا۔ بنیادی طور پر، کیبن کے اندر ہوا کا دباؤ طیارے کے باہر کی نسبت زیادہ ہوجاتا ہے- یہی وجہ ہے کہ اگر دورانِ پرواز جہاز کی کھڑکی ٹوٹ جاتی ہے تو، اندر کی ہوا تیز رفتار سے فرار ہوجاتی اور فون یا میگزین جیسی چھوٹی چھوٹی اشیاء (یا بعض اوقات بڑی چیزیں ، جیسے لوگوں) کو اپنے ساتھ لے جاتی۔
 
image
 
اس کے علاوہ دباؤ کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی ہونے کے علاوہ ہوائی جہاز کے اندر کا منظر دھندلا سا ہوجاتا ہے-
 
اگر آپ کے ساتھ ایسا ہو تو؟
ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اپنے حواس بحال رکھنے کی کوشش کریں- اس کے علاوہ دوسرا اہم کام یہ کریں کہ دورانِ پرواز اگر کھڑکی ٹوٹ جائے تو اس پوری صورتحال میں اپنی سیٹ بیلٹ باندھے رکھیں اگر آپ سیٹ پر بیٹھے ہیں تو- آکسیجن ماسک جب گرے تو سب سے پہلے اسے لگائیں اور پھر دیگر افراد کی مدد کی کوشش کریں- عملہ اس دوران ہنگامی لینڈنگ کا آغاز کرے گا اور مسافروں کے لیے خطرات کو کم سے کم کرنے کیلئے کوششیں تیز ہوں گی-
 
جیسے ہی طیارہ محفوظ بلندی تک آجائے تب ہی چہرے سے ماسک ہٹائیے-
YOU MAY ALSO LIKE: