پاکستان نے گوادر کس سے خریدا؟ وہ 6 ممالک جنہوں نے دوسرے ملک کے علاقے خریدے

image
 
تاریخ کا جائزہ لیں تو، پتہ چلتا ہے کہ بہت سے ممالک نے دوسرے ممالک سے خود مختار علاقے خریدے ہیں۔ اقوام عالم کے چند ممالک جنہوں نے دوسرے ممالک کے حصے خریدے کی قابل ذکر مثالیں یہاں پیش کی جارہی ہیں-
 
فرانس نے دو علاقے خریدے
قرون وسطیٰ کے دور سے ہی ممالک خودمختار علاقے خرید رہے ہیں-سال 1097 اور 1101 کے درمیان Bourges Odo Arpinus نامی ملک نے فرانس کے بادشاہ کو Bourges اور Dun نامی علاقے 60 ہزار پاؤنڈ کے عوض فروخت کیے-
image
 
روس نے بھی کئی علاقے خریدے
روس نے 1721 میں ایسٹونیا ، لیونیا ، انگیا اور جنوب مشرقی فن لینڈ کو نیسٹاڈ کے معاہدے کے ایک حصے کے طور پر حاصل کیا، جس نے عظیم شمالی جنگ کا خاتمہ کیا جو 1700 کے بعد سے شروع ہوئی تھی۔ اس کے بدلے عظیم سویڈن کے بادشاہ فریڈرک اول کو علاقوں کے لئے بیس لاکھ چاندی کے روبل کی ادائیگی کی گئی۔
image
 
ڈنمارک-ناروے کی فرانس سے سینٹ کروکس کی خریداری
ڈنمارک میں ویسٹ انڈین کمپنی نے 1733 میں سینٹ کروکس نامی علاقہ فرانس سے خریدا- یہ کمپنی ڈنمارک-ناروے کے ماتحت ہی کام کر رہی تھی- اس علاقے کی خریداری کے عوض کمپنی کی جانب سے فرانس کو مجموعی طور پر 750،000 لیورز ادا کیے گئے-
image
 
امریکہ نے بھی فرانس سے ایک علاقہ خریدا
1803 میں امریکہ نے فرانس سے Louisiana نامی علاقہ خریدا جو 820,000 اسکوائر میل کے رقبے پر پھیلا ہوا تھا- یہ علاقہ اس وقت 15 ملین ڈالر کے عوض خریدا جو کہ آج کے دور میں 340 ملین ڈالر کے برابر بنتے ہیں-
image
 
امریکہ نے فلوریڈا خریدا
امریکی حکومت نے 1819 میں اسپین سے فلوریڈا کی خریداری کی۔ ایڈمس آنس معاہدے میں محفوظ، اس علاقے میں موجودہ فلوریڈا اور الاباما، مسیسیپی اور لوزیانا کے جنوبی حصے شامل ہیں۔ یہ خریداری 5 ملین امریکی ڈالر میں کی گئی جو آج کے دور میں 101 ملین ڈالر بنتے ہیں-
image
 
پاکستان نے گوادر کس سے خریدا؟
پاکستانی علاقہ گوادر اپنی بندرگاہ کی وجہ سے بےپناہ شہرت رکھتا ہے- یہ علاقہ پاکستان نے عمان کی حکومت سے خریدا تھا- گوادر پاکستانی حکومت نے 8 ستمبر 1958 کو خریدا لیکن سرکاری طور پر یہ علاقہ 8 دسمبر 1958 کو پاکستان کا حصہ بنا- اس وقت کے پاکستان کے وزیر اعظم فیروز خان نون کی حکومت نے 1958 میں اس وقت کے سلطان عمان سے گوادر کی خریداری کے لئے 5 ارب 50 کروڑ میں بات چیت کی تھی-
image
YOU MAY ALSO LIKE: