یہ جانور صرف 5 منٹ کے لیے سوتا ہے۔۔۔ مختلف جانوروں کی نیند سے متعلق ایسے دلچسپ حقائق جو آپ بھی نہیں جانتے

image
 
سائنسدان آج بھی انسان کی نیند کو پوری طرح سے سمجھ نہیں پائے ہیں جبکہ انسان اپنی زندگی کا تیسرا حصہ سو کر گزارتے ہیں اور زندہ رہنے کے لیے یہ نیند انتہائی ضروری ہے- انسانوں کے علاوہ جانور بھی سوتے ہیں لیکن ان کے سونے کے بارے میں حقائق انسانوں سے کئی زیادہ مختلف اور دلچسپ ہیں-
 
بھورے چمگاڈر
ہم میں سے اکثر افراد یہ جانتے ہیں کہ چمگاڈر الٹے لٹک کر سوتے ہیں لیکن بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ یہ کتنا طویل سوتے ہیں- بھورے چمگاڈر بہت طویل وقت تک سوتے ہیں جو کہ تقریباً 20 گھنٹے بنتے ہیں- دوسرے الفاظ میں ایسے بھی کہہ سکتے ہیں کہ چمگاڈر پورے دن میں صرف 4 گھنٹوں کے لیے بیدار ہوتے ہیں-
image
 
زرافے
زرافے بہت کم سوتے ہیں لیکن جب یہ سوتے ہیں تو ان کا انداز انتہائی دلچسپ ہوتا ہے- یہ اپنی کمر پر سر رکھ کر سوتے ہیں وہ بھی صرف 5 منٹ کے لیے- اور یہ ایسا اس لیے کرتے ہیں تاکہ شکاریوں کی نظر سے بچے رہیں-
image
 
ڈولفن
bottlenose ڈولفن صرف آدھے اور ایک آنکھ سے سوتی ہے- اور سونے کے دوران اس کی ایک آنکھ اور باقی آدھا دماغ بیدار ہوتے ہیں- اس طرح ڈولفن تیرتے ہوئے شکاریوں کو دیکھ سکتی ہے-
image
 
بل فراگ
یہ خاص قسم کے مینڈک ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ بالکل نہیں سوتے- یہ حقیقت 1967 میں ہونے والی ایک تحقیق دوران سامنے آئی- تاہم سائنسدان ابھی اس معاملے پر تقسیم ہیں کیونکہ یہ اس قسم کی واحد تحقیق تھی اور ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے-
image
 
بطخ
مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ بطخ کے دماغ کے مختلف حصے آزادانہ طور پر سوتے ہیں۔ یہاں تک کہ دماغ کا صرف ایک حصہ اور ایک آنکھ کھلی ہوتی ہے ، اس بطخ کو خطرے سے بچنے میں صرف ایک سیکنڈ کا پانچواں حصہ لگتا ہے۔
image
 
شارک
شارک کی کچھ اقسام کو سونے کے دوران لازمی طور پر حرکت کرنا پڑتی ہے، یہاں تک کہ وہ سوتے وقت بھی گلپھڑوں سے اپنی آکسیجن حاصل کرتی رہتی ہیں۔ بعض شارک سمندر کی تہہ میں سوتی ہیں لیکن ان کے جسم سے طاقتور کرنٹ خارج ہوتا ہے-
image
 
پالتو بلیاں
گھریلو بلی کی زندگی اپنے جنگلی آباؤ اجداد سے بہت مختلف ہوتی ہے-گھریلو بلیوں کو "شکار کے لیے" اپنی توانائی بچانے کے لئے دن بھر کا بیشتر حصہ سونا پڑتا ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: