خواتین کی تمام بیماریوں کا علاج ہے اس کے پاس۔۔ کنول ڈوڈا ایک قدرتی تحفہ

image
 
اور تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔۔۔ﷲ نے اپنی بنائی ہوئی ہر شے میں کوئی نا کوئی مصرف اور کوئی نا کوئی ایسا راز رکھا ہے جسے کھوجنا انسانی ذہن کے بس سے باہر ضرور ہے لیکن جب وہ اس کے ایک فیصد کو بھی پہچان لیتا ہے تو حیران ہوئے بغیر نہیں رہ پاتا۔۔۔
 
کنول کے پودے کے اوپر پھول کھلا ہوتا ہے لیکن جب یہ پھول خشک ہوکر بکھر جاتا ہے تو اس کے نیچے ایک ڈوڈا ابھر آتا ہے جسے کنول ڈوڈا یا کال ڈوڈا بھی کہتے ہیں۔۔۔جنوبی پنجاب میں اس ڈوڈے کو پبن ٹکی بھی کہا جاتا ہے، اس کے اوپر کی سبز جھلی اتار دی جائے تو اس کے اندر ایک خاص ترتیب سے سبز رنگ کی پھلیاں لگی ہوتی ہیں جنہیں نکال کر چھیلا جائے تو اندر سے بادام کی سفید گری نکل آتی ہے۔۔۔
 
یہ قدرتی طور پر پیدا ہونے الی انتہائی طاقت ور سوغات ہوتی ہے ۔۔۔ساون کا آغاز ہوتے ہی ’’پبن ٹکی‘‘ مارکیٹ میں آتی ہے ۔۔۔
 
image
 
 اس کے فوائد بے شمار ہیں۔۔۔
 
خواتین کے لئے اسے کھانا بہت مفید ہے خاص طور پر ان دنوں میں جب وہ کسی بھی قسم کی نسوانی تکالیف میں مبتلا ہوں جیسے لیکوریا ۔۔۔
 
یہ پیٹ کو صاف بھی کرتی ہے اور اسے کھانے کے بعد پیٹ بڑھنے کے چانسز بھی نا ہونے کے برابر رہ جاتے ہیں۔۔۔
 
نیند نا آنے والے مریضوں کے لئے بھی اس میں شفا موجود ہے اور اسے دوائیوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
 
image
 
وہ لوگ جنہیں بہت انزائٹی یا گھبراہٹ ہوتی ہے انہیں بھی اس کو اپنی خوراک میں شامل کرنا چاہئے۔
 
حکمت میں بھی اسے مختلف دواؤں میں استعمال کیا جاتا ہے جن میں مرگی بھی شامل ہے۔
 
کنول کے پھول کو کیچڑ کا حسن کہا جاتا ہے لیکن اس کے بیج میں چھپی نعمتیں جان کر اسے صرف حسین کا خطاب دینا نا انصافی ہوگی کیونکہ یہ کارآمد بھی ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: