8GB + 4GB ایکسٹنڈڈ ریم، 50میگا پکسل ریئر کیمرہ اور 5000mAh بیٹری کے ساتھ ویوو Y33s پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا

img
سمارٹ فون بنانے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو نے آج پاکستان میں اپنی وائی سیریز کا نیا سمارٹ فون ویوو Y33s متعارف کروا دیا ۔ Y33s کے ساتھ ویوو نے اپنی خصوصی طور پر نوجوانوں پر مبنی وائی سیریز کو انتہائی کارآمد جدت سے ہمکنار کرتے ہوئے کم بجٹ میں بہترین فیچرز دینے کی اپنی ویژن کو نئی جہت پر گامزن کر دیا ہے۔Y33s میں دیر تک چلنے والی 5000mAh کی پاور فل بیٹری ، 50میگا پکسل ریئر کیمرہ اور 18Wفاسٹ چارج جیسی سہولیات موجود ہیں ۔
اپنی 8.0mm کی سلیک اور دلکش باڈی میں پیکڈ ویوو کا Y33s جدید کیمرہ کے ساتھ برق رفتار کار کردگی دکھاتا ہے۔ نئے ویوو Y33sکو خاص طور پر ایسے نوجوانوں کی لائف سٹائل کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے جو ہمیشہ تیز رفتار زندگی کے ساتھ قدم ملا کر چلتے ہیں اور یہ چاہتے ہیں کہ ان کی پاور پیکڈ ڈیوائسز جدید ترین فیچرز سے آراستہ ہوں۔
اعلیٰ ترین فوٹو گرافی کے لیے جدید ترین کیمرہ
ویوو Y33s اعلیٰ ترین فوٹو گرافی کے لیے جدید ترین 50MP٭ کیمرہ کی سہولت سے آراستہ ہے۔ اس کیمرہ کے ذریعے آپ زندگی کے یادگار لمحات کو با آسانی محفوظ کر سکتے ہیں اور پھر ا پ اس تصویر کو زوم کریں یا کراپ، تصویر کے معیار پر کوئی اثر نہ ہوگا۔ 16میگا پکسل سپر نائٹ سیلفی کیمرہ اور جدید پوٹریٹ الگورتھم کے ذریعے Y33s ہر وقت ایچ ڈی معیار کی سیلفی کھینچنے کو ممکن بناتا ہے۔اس میں موجود نائٹ سیلفی نوائز ریڈکشن اور سمارٹ سکرین فلیش، بیک گرائونڈ کے مقابلے میں آپ کے چہرے کو روشن کرتا ہے جس سے چہرہ واضح ہو جاتا ہے اور تصویر حقیقت کے قریب تر ہو جاتی ہے ۔
ویوو Y33s کے ریئر کیمرے بھی سپر نائٹ موڈ سے آراستہ ہیں جن میں موجود را ۔ لیول سپر نوائز ریڈکشن ٹیکنالوجی مختلف فریمز کو ایک فریم میں تبدیل کر کے انتہائی صاف اور حقیقت کے قریب تر رزلٹ فراہم کرتی ہے ۔
اس سمارٹ فون کے دیگر جدید فیچر ز میں فرنٹ کیمرہ پر ’’ فیس بیوٹی ‘‘ اورbokeh کے ساتھ پرسنلائزڈ پوٹریٹ موڈ کی سہولت شامل ہے جو آپ کی قدرتی خوبصورتی کو اور بھی مسحور کن بنا دے گی۔
بہترین کارکردگی کے لیے لمبے عرصہ تک چلنے والی بیٹری
بہترین بیٹری لائف کو یقینی بنانے کے لیے ویوو Y33s 5000mAh٭ کی بڑی بیٹری اور تھوڑے سے وقت میں اس سمارٹ فون کو مکمل چارج کر دینے والی 18W٭فاسٹ چارج ٹیکنالوجی کے ساتھ آتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ یہ ٹیکنالوجی انرجی کے استعمال کا موثر انتظام کرتے ہوئے صارفین کو بیٹری میں موجود چارجنگ کو آخری حد تک استعمال کرنے کے قابل بناتی ہے ۔ مزید برآں ریورس چارجنگ٭ کے فنکشن کے ذریعے اس سمارٹ فون کو موبائل پاور بینک میں بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔
ویوو Y33s میں 8GB میموری کے ساتھ 2.0ایکسٹنڈڈ ریم کی سہولت موجود ہے۔ اس سہولت کو سادہ الفاظ میں بیان کیا جائے تو ہم یوں کہیں گے کہ متعدد اپلیکیشنز کے یکے بعد دیگرے بلا تعطل استعمال کو یقینی بنانے کے لیے اس سمارٹ فون میں 4GBاضافی روم بطور RAMدستیاب ہوگی ۔ ایکسٹنڈڈ ریم کی اس سہولت کے ذریعے صارفین نہ صرف اپنی پسندیدہ ایپس کو ڈائون لوڈ کر پائیں گے بلکہ انہیں تیز رفتاری سے چلا بھی سکیں گے ۔
مزید بر آں اس سمارٹ میں 128GBکی بہت بڑی روم اور Helio G80 پرا سیسر اپ گریڈڈ جی پی یو کے ساتھ موجود ہے جو امیج کے معیار اور گیمنگ کی کارکردگی کو بہتر بنا دیتا ہے ۔علاوہ ازیں صارفین کے لیے گیمنگ کے تجربے کو اور بھی خاص بنانے کے لیے اس میں اپ ڈیٹڈ ’’ الٹرا گیم موڈ ‘‘ بھی موجود ہے ۔
سٹائل کو چار چاند لگانے کے لیے سمارٹ ڈیزائن
8.0mm کی سلیم باڈی میں 5000mAhکی بڑی بیٹری اور 2.5D فلیٹ فریم کے ساتھ، Y33s انتہائی دلکش ، سلم اورجدید ڈیز ائن میں دستیاب ہے۔ وزن کو کم رکھتے ہوئے اسے خصوصی ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے جس سے صارف کو اسے پکڑنے اور استعمال میں لانے میں آسانی ہوتی ہے ۔
ویوو کے مخصوص ’’ Dual Tone Step‘‘ ڈیزائن کے مطابق اس کے ریئر کیمرہ کو بڑی نفاست سے اس میں نصب کیا گیا ہے اور صارفین کے لیے اس کیمرہ سسٹم کو امیجنگ کی طاقتور ٹیکنالوجیز سے آراستہ کیا گیا ہے ۔
Y33s میں FHD + ان سیل ڈسپلے کے ساتھ 6.58انچ کی سکرین ہے جو خوبصورت رنگوں اور بہترین ڈیٹیلز کے ساتھ صارف کے لیے گیمنگ اور ویڈیو سٹریمنگ کے تجربہ کو خود بخود حسین تر بنا دیتی ہے ۔اس ڈسپلے کی ایک اور خاص بات اس کا مخصوص آئی پروٹیکشن موڈ ٭ ہے ، جو آن ہونے پر نقصان دہ نیلی روشنی کو فلٹر کرتا ہے اور صارف کی آنکھوں کو اس کے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے ۔ اس طرح صارفین Y33s میں پہلے سے موجود بلیو لائٹ فلٹر کے تحفظ سے بہترین پکچر کو الٹی کے ساتھ فلم اور گیم کا لطف اٹھا سکتے ہیں ۔
دیگر جدید ترین فیچرز:
نوجوانوں کی لائف سٹائل کا خیال رکھنے والے برانڈ کی حیثیت سے ویوو نے اس فون میں بہت سے خصوصی فیچرز شامل کیے ہیں جن سے نوجوان نسل نہ صرف لطف اندوز ہوگی بلکہ تیز رفتار دنیا کے ساتھ قدم ملا کر چلنے کے لیے اپنے موبائل سے زیادہ سے زیادہ کام لے سکے گی ۔
سائیڈ مائونٹڈ فنگر پرنٹ سکینر:
ویوو کے سائیڈ مائونٹڈ فنگر پرنٹ ڈیزائن میں فنگر پرنٹ سکینر اور پاور بٹن موجود ہیں جس سے آپ ایک ہی وقت میں اپنے فون کو آن اور ان لاک کر سکتے ہیں۔ اس ڈیزائن نے نہ صرف صارف کے لیے آسانی پیدا کی ہے بلکہ Y33s کو اور بھی دیدہ زیب اور نفیس بنا دیا ہے ۔
فیس ویک:
ویوو کا فیس ویک آپ کے چہرے کو شناخت کر کے آپ کے فون کو فوراً ان لاک کر دیتا ہے ۔ اگر اس کے ساتھ سائیڈ مائونٹڈ فنگر پرنٹ کی سہولت کو بھی استعمال کیا جائے تو آپ کے فون تک رسائی کا اس سے زیادہ سمارٹ ، محفوظ اور آسان طریقہ کو ئی نہیں ہو سکتا ۔
ملٹی ٹربو 5.0:
ملٹی ٹربو 5.0ڈیٹا کنیکشن کی صلاحیت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ پراسیسر کی سپیڈ اور پاور سیونگ کی کارکردگی میں بھی حد درجہ بہتری لاتا ہے۔ مزید برآں اس میں موجود پانچ کمپو ننٹس کے ساتھ لیکو یڈ کو لنگ سولوشن Y33sکو ٹھنڈا رکھتا ہے.
فن ٹچ او ایس 11.1:
ویوو Y33s فن ٹچ او ایس 11.1 پر کام کرتا ہے ۔ اس کا دلکش نفیس ڈیزائن اور ٹچ کنٹرول انتہائی آسان اور پریکٹیکل ہے جو صارف کے لیے فون کے استعمال کو اور بھی باسہولت بناتا ہے ۔
قیمت اور دستیابی:
ویوو کا نیا Y33s اس وقت پاکستان میں دو جازب نظر رنگوں مڈ ڈے ڈریم اور میرر بلیک میں 37,999 روپے کی قیمت پر پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے اور 5 اکتوبر 2021 سے مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔ صارفین اپنی قریبی موبائل مارکیٹ سے اس فون کو پری آرڈر کروا سکتے ہیں۔
ویوو Y33sکے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا Y33s سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگر سلاٹ ون میں اپنی 4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔
مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ کریں https://www.vivo.com/pk/products/y33s
Total Views: 2541

Reviews & Comments