بنانا ری پبلک کیا ہے اور کیا واقعی اس کا تعلق کیلوں سے ہے؟ بنانا ری پبلک کہلانے والا دنیا کا سب سے پہلا ملک اور دلچسپ تاریخی حقائق

image
 
بنانا ری پبلک کیا ہوتی ہے اور یہ اصطلاح کہاں سے آگئی؟ کیوں کسی ملک کو بنانا ری پبلک قرار دیا جاتا ہے، صنعتی انقلاب (1750سے 1914) کے بعد امریکہ ایک بہت بڑی معاشی طاقت بن کر ابھرا، لیکن ہر بڑی صنعتی قوت جب یہ دیکھتی ہے کہ اس کے اپنی ملک کے وسائل اپنی جگہ لیکن دوسرے ممالک سے سستے وسائل زیادہ کم قیمت پر حاصل کیے جاسکتے ہیں تو وہ یا تو ان ملکوں کو قرضہ دے کر ان کے داخلی معاملات میں مداخلت شروع کرتا ہے، یا اپنی ملک کی سرحدوں سے نکل کر فوجی قبضہ کر کے اپنے مفادات میں توسیع کرتا ہے ۔
 
 جیسے اوپر امریکہ کے صنعتی انقلاب کا ذکر ہوا، تو امریکہ کی ریاست نے بھی یہ ہی دونوں کام کئے جن کا اوپر ذکر کیا ہے، ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے شمال میں کینیڈا جیسی مضبوط ریاست ہے، امریکہ نے وہاں کوئی خاص مداخلت کی کوشش نہیں کی- لیکن جنوب میں امریکہ نے ایسا ہرگز نہیں کیا، اس کی افواج ایک جانب کیوبا میں جا گھسیں گونتاناموبے جیل بنیادی طور پر کیوبا کی سرزمین پر قائم ہے، یہ ایک فوجی اڈا ہے-
 
جہاں ایک بدنام جیل بھی جس کی وجہ شہرت طالبان قیدیوں کا یہاں رکھا جانا رہا، 1934 میں دوبارہ لاگو ہونے والی پلیٹ (PLATT) ترمیم کے ذریعے یہاں امریکہ نے ایک بحری اڈا قائم کیا- موجودہ کیوبا کی حکومت اس کو توسیع قرار دیتی ہے- امریکہ نے کیوبا کو اسپین سے آزادی دلانے کے لئے مداخلت کی اور اسپینیش امریکن جنگ میں کردار ادا کیا، لیکن کیوبا مکمل آزاد نہ ہوا، اس جنگ کے صلے میں 1903 یہ ترمیم پیش کی گئی جس کے دوبارہ لاگو ہو نے کا ذکر کیا گیا-
 
image
 
امریکہ نے صنعتی ملک بننے کے بعد اپنی غذائی ضروریات پوری کرنے سینٹرل امریکن ممالک کی جانب دیکھنا شروع کیا، ہینڈروس (HONDURAS) وہ پہلا ملک ہے جسے یہ خطاب دیا گیا، ہُنڈروس ایک عرصے تک امریکہ کو کیلے فراہم کرنے درآمد کرنے والا سبب سے بڑا ملک تھا-
 
تحقیق سے پتہ چلتا ہے، 18 جنوری 1877 کو یونائیٹڈ فروٹ کمپنی کی بنیاد رکھی گئی، 1899 ہنڈروس سے کیلوں کا پہلا کنسائنمنٹ یا پہلی رسد بذریعہ بحری جہاز ریاستہائے متحدہ امریکہ پہنچی۔کیلوں کی کھپت کے حساب سے امریکہ میں ایک اچھی مارکیٹ موجود تھی- امریکی کمپنیوں نے ریل اور سڑک بچھانے کا کام شروع کر دیا تاکہ کیلوں کی فراہمی مستقل جاری رکھی جاسکے۔
 
اتنی ساری سرمایہ کاری کی وجہ سے امریکہ کے لئے یہ بھی ضرور ی ہو گیا کہ وہ ہنڈروس کے سیاسی حالات میں بگاڑ نہ آنے دیا جائے۔ یہ امریکی تاریخ کا کوئی بہت بڑا سنہرا باب نہیں تھا۔ ریاست ہنڈروس کی جانب سے اس جانب توجہ دلائی گئی یہ مداخلت امریکہ کے مفادات اور ہمارے ملک کے امن و امان کے لئے سازگار نہیں ہوں گے۔
 
image
 
لیکن امریکا نے وہی کھیل کھیلنے کی کوشش کی، جو آج تک اس کا وطیرہ ہے، یعنی جائز نا جائز مداخلت، اور ہنڈروس کے معاملات ایک کیلا ریاست جیسے ہی ہو گئے۔ یہ اصطلاح یعنی بنانا رپبلک امریکی مصنف اوہینری (O' Henery) کی جانب سے پیش کی گئی، جو مشہور بھی ہو گئی۔
 
ہمارے یہاں عام طور پر ہر اس ملک کو بنانا ری پبلک کہہ تو دیا جاتا ہے ، جس کی اپنی کوئی حیثیت نہ ہو امریکہ یا کسی سپر طاقت کے سامنے، لیکن یہ ٹرم یہ اصطلاح پوری تاریخ کی حامل ہے۔ ویسے آج کی تاریخ میں ایکواڈور امریکہ کو سب سے زیادہ کیلے بیچنے والا ملک ہے، لیکن باجود کیلے بیچنے کے اسے اسکی سیاسی حکمت عملی میں بہتری کی وجہ سے نہ بنانا ری پبلک کہا جاتا ہے نہ سمجھا جاتا ہے، جیسا ہنڈروس کے معاملے میں ہوا۔Enevitable revolutions نامی کتاب نے مجھے اس جانب سوچنے پر مجبور کیا کہ یہاں پڑھنے والوں کو بتایا جائے اس حوالے سے کے صرف اس خطے میں نہیں امریکہ اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بھی ایسا کرتا رہا ہے ۔
YOU MAY ALSO LIKE: