صرف ایک بار دیکھنے سے کچھ سمجھ آنے والا نہیں ہے، تیز نظر اور ذہین دماغ بھی ان تصویروں کو دیکھ کر چکرا کر رہ جائے

image
 
آپ خود کو ذہین تصور کرتے ہیں تو پھر آپ کے پاس اس ذہانت کے دعویٰ کی یفیناً کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہوگی۔ لیکن آپ کی ذہانت کے امتحان کے لیے یہ تصاویر کافی ہوں گی اگر آپ پہلی نظر میں ان تصاویر کو دیکھ کر پہچان جائیں کہ یہ کیا ہے تو یقیناً آپ اپنے دعوی میں سچے ثابت ہو سکتے ہیں-
 
مردہ کھوپڑیاں شاخوں سے کس ظالم نے لٹکائی ہیں
اگر آپ کو یہ مردہ کھوپڑیاں لگ رہی ہیں تو یقیناً آپ شدید غلط فہمی کا شکار ہیں حقیقت میں یہ ایک قسم کے پھول ہیں جن کی شکل مردہ کھوپڑیوں جیسی ہے-
image
 
بلی سے اس کی روح نکل رہی ہے
اگر آپ کو اس تصویر کو دیکھ کر یہ محسوس ہورا ہے کہ بلی کی روح اس کے جسم سے نکل رہی ہے تو آپ شدید غلط فہمی کا شکار ہیں حقیقت میں یہ ایک بلی کے اوپر دوسری بلی کی چھلانگ لگانے کی تصویر ہے-
image
 
آرٹ کا حسین نمونہ
یہ کسی آرٹسٹ کا کمال نہیں ہے بلکہ پائپ اس انداز میں رکھے ہوئے ہیں کہ اس کے اندر سے گزرتی سورج کی روشنی نے ان کو ایک آرٹ کے نمونے مین تبدیل کر دیا ہے-
image
 
سائیکل کے بھوت
کسی انسان کے سائيکل چلانے کے دوران اس طرح برف کا جم جانا ممکن نہیں ہوتا ہے مگر شدید سردی میں ان مجسموں کے اوپر برف اس طرح سے جم گئی ہے کہ اس نے بھوت کی شکل اختیار کر لی ہے-
image
 
زيادہ دیر تک گیم کھیلتے رہنے کا انجام
زيادہ دیر تک ویڈیو گیم کھیلنے سے انسان کی شکل کتے جیسی نہیں ہو جاتی ہے بلکہ غور سے دیکھیں معاملہ کچھ اور ہی ہے-
image
 
ہاتھوں ہاتھ لینا شائد اسی کو کہتے ہیں
اس تصویر کو دیکھ کر ایسا لگا ضرور ہوگا جیسے بہت سارے ہاتھ آپ کی جانب بڑھ رہے ہیں جب کہ حقیقت میں یہ ایک پودا ہے جس کے پھول ہاتھوں کی شکل کے ہیں-
image
 
گھوڑے یا زیبرے غور سے دیکھ کر بتائيں
جب سایہ قد سے بڑا اور واضح ہو جائے تو زيبرے اسی طرح گھوڑے بن جاتے ہیں-
image
 
ان تمام تصاویر کو دیکھ کر یہ سبق تو آسانی سے نکالا جاتا ہے کہ بعض اوقات جو ہمیں سامنے نظر آرہا ہوتا ہے وہ سچ نہیں ہوتا ہے بلکہ سچائی کو جاننے کے لیے ہمیں ظاہری آنکھوں کے ساتھ عقل کی آنکھوں کا استعمال بھی ضرور کرنا چاہیے-
YOU MAY ALSO LIKE: